شبقدر میں شمولیتی تقریب‘ مولانا عطاء الرحمان مہمان خصوصی تھے
شبقدر (نمائندہ خصوصی)آل پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی صدر جمعیت علما اسلام ف میں شامل۔ شبقدر رشکئی سے تعلق رکھنے والے انور علی خان نے بڑے شمولیتی جلسہ کے دوران خاندان اور ساتھیوں سمیت جے یو آئی ف میں شمولیت اختیار کی جے یو آئی ف کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطا الرحمن مہمان خصوصی تھے شمولیتی جلسہ میں جمعیت علما اسلام کے صوبائی ضلعی اور تحصیل رہنماں کے علاوہ کثیر تعداد میں علاقہ عوام کی شرکت۔ شبقدر یونین کونسل رشکئی میں جے یو آئی کا شمولیتی جلسہ منعقد ہوا مہمان خصوصی جمعیت علما اسلام ف کے صوبائی امیر و سینیٹر مولانا عطا الرحمن تھے شبقدر رشکئی سے آل پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی صدر انور علی خان نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت باقاعدہ جمعیت علما اسلام ف میں شمولیت اختیار کی سینیٹر مولانا عطا الرحمن اور دیگر صوبائی ضلعی اور تحصیل رہنماں نے انور علی خان اور انکے ساتھیوں کو جے یو آئی ف کی ٹوپیاں پہنا کر مبارک باد پیش کی صوبائی امیر مولانا عطا الرحمن نے شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت یہودی اور امریکی آقاوں کو خوش کرنے کے لئے اسلام اور پاکستان دشمن پالیسیوں پر عمل کر رہی ہیں اور آئے روز اسلامی شعائر کو نقصان پہنچا رہے ہیں جمعیت علما اسلام ف دین اسلام ملکی سلامتی ترقی وخوشحالی کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائینگے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک وقوم ترقی و خوشحالی سے محروم ہیں حکومت کی غلط اور جھوٹے بیانات دیکر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں سینیٹر مولانا عطا الرحمن نے کہا کہ سلیکٹیڈ حکومت نے غریب عوام کا جینا حرام کر دیا اور آئے روز ملک وقوم کو تباہی اور بربادی کی طرف دھکیل رہے ہیں جے یو آئی کے صوبائی امیر مولانا عطا الرحمن نے کہا کہ جمعیت علما اسلام ف دین اسلام ملک وقوم کی صحیح معنوں میں خدمت کرکے ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرینگے۔ شمولیتی جلسہ سے صوبائی ضلعی اور تحصیل رہنماں مولانا عطا الحق درویش۔ مولانا شمس الحق حاجی ظفر علی خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا