گورنر ریاست یونا کی بارش کیلئے اجتماعی دعا، نماز استسقا کی اپیل

گورنر ریاست یونا کی بارش کیلئے اجتماعی دعا، نماز استسقا کی اپیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
واشنگٹن(این این آئی)امریکی ریاست یوٹا کے گورنر سپنسر کاک نے ریاست بھر کے عوام سے بارش کیلئے اجتماعی دعا اور نماز استسقا میں شرکت کی اپیل کی ہے۔انہوں نے ریاست میں جاری خشک سالی پر اور پانی کی قلت پرقابو پانے کیلئے شہریوں سے پانی کے کم سے کم استعمال پر زور دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سپنسر کاک نے ٹویٹر پر پوسٹ ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں نے ریاست کے تمام باشندوں سے نہانے اور دیگر استعمال کے دوران پانی کی بچت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے پانی کی لیکج روکنے کے لیے تمام ضروری مرمت پر بھی زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ریاست میں پانی کی بچت کے لیے اقدامات کیے ہیں مگر مجھے خدشہ ہے کہ یہ کوششیں ہمارے تحفظ کے لیے ناکافی ہیں۔ 
دعا کی اپیل