حکومت کی غلط تعلیمی پالیسیوں سے تعلیمی نظام مفلوج ہو کر رہ گیا‘ اسلام بہادر

    حکومت کی غلط تعلیمی پالیسیوں سے تعلیمی نظام مفلوج ہو کر رہ گیا‘ اسلام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ہنگو(بیورورپورٹ) حکومت کی غلط تعلیمی پالیسیوں سے تعلیمی نظام مفلوج ہو کر رہ گیا۔ کرونا کی آڑ میں تعلیم نظام کو داو پر لگا دیا ہے۔ موجودہ وقاقی اور صوبائی حکومتیں نا صرف نا لائق اور نا اہل ہیں بلکہ تعلیم دشمن بھی ہیں۔ زیادہ تر نجی تعلیمی ادارے بند ہوگئے ہیں اور گورنمنٹ اداروں میں سٹاف نہ ہونے کی وجہ سے بھی طلباء تعلیم کی زیور سے محروم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی سینئر نائب صدر پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن صوبہ خیبر پختونخواہ اسلام بہادر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز نئی ٹیکسز اور رینیول اور رجسٹریشن نے بھی نجی اداروں کو بند کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے آئے روز امتحانات کے بارے میں منفی سوچ نے بھی طلباء پر تعلیمی دروازے بند کر دیئے، رہی سہی کسر کو یکساں تعلیمی نظام پورا کریگا۔ اسلام بہادر نے مزید کہا کہ وفاقی اور صوبائی وزرائے تعلیم کے فیصلوں کی وجہ سے بچے نفسیاتی مریض بننے لگے ہیں۔ انہوں نے موجودہ حکومت سے اپیل کی کہ خدارا قوم کے معماران پہ رحم کیجئیے۔