ملالہ یوسفزئی کا بیان مغربی ایجنڈا ہے‘ مولانا اسعد اللہ
سرائے نورنگ (نمائندہ پاکستان)جمعیت اتحاد العلماء ضلع لکی مروت نے ملالہ یوسفزئی کی جانب سے نکاح نہ کرنے اور پارٹنر زندگی گزارنیکے بارے میں بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے مغربی ایجنڈا قراردیا۔گزشتہ روز یہاں جامعہ مرکزی اسلامی سردار آباد سرائے گمبیلا میں جمعیت الااتحاد العلماء ضلع لکی مروت کاایک اجلاس زیر صدارت جامعہ کے مہتمم مو لانااسعداللہ حقانی منعقد ہوا۔جس میں جماعت اسلامی لکی مروت کے نائب صدرڈاکٹر احسان اللہ۔الخدمت فاونڈیشن کے صوبائی نائب صدر انجینئر احسان اللہ۔ جماعت اسلامی لکی مروت کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اکرام للہ مولانامحمدسلیم۔مولانامصطفی۔مولاناعمرجان۔قاری عبدالروف۔مولانامحمداسحق۔مولانااحسان اللہ۔مولانامحمدانوراورمولاناسیف الرحمن سمیت کثیر تعداد میں علماء کرام نے شرکت کی۔مولانا سعداللہ حقانی کی جانب سے علماء کرام کے اعزاز میں ظہرانے کااہتمام کیا گیا اجلاس میں حال ہی میں لندن میں زیر تعلیم سوات سے تعلق رکھنے والی ملالہ یوسفزئی نے نکاخ کا مذاق اڑانے اور پارٹنر زندگی کو ترجیح دینے کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ملالہ یوسفزئی کا بیان مغربی ایجنڈے کی تکمیل ہے انہوں نے کہاکہ یہ ظاہری بات ہے کہ ملالہ یوسفزئی کی تربیت اسلام کے خلاف ماحول میں ہوئی ہے ان سے خیر کاتوقع عبث ہے مزید کہاکہ ملالہ یوسفزئی کا بیان سنت نبوی کاتوہین ہے جمعیت اتحاد العلماء ضلع لکی مروت ان کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتی ہیں۔