تخت بھائی‘ درجنوں افراد کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

تخت بھائی‘ درجنوں افراد کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

  

تخت بھائی (تحصیل رپورٹر ) پی پی پی کے سابقہ  این اے 10 کے امیدوار شعیب عالم خٹک، پی کے 54 امیدوار ملک اعجاز خان،، حسام خان خٹک،ولی محمد خان  اور آصف اقبال آصف کلے تخت بھائی  میں (PYO) پیپل یوتھ کے تنظیم نو کے موقع پر اورشمولیتی تقریب سے خطاب  -  جبکہ اس موقع پر  پی پی پی کے  رہنما حاجی جہانزیب خان مہمند، ملک مراد خان، پی کے 54 آرگنائزر بلال خان،  پی پی پی نوجوان رہنما بہار علی،  عرفان خان، سبحان خان،  خوشحال خٹک، میر عالم خٹک، محمد خان خٹک۔ موجود تھے- جب کہ اس موقع پر ولیج کونسل افضل آباد گجرانو کلے،  ڈکو بابا،  شیخ آباد اور دیگر ویلج کونسل  کے PYO  یوتھ کے تنظیم نو بھی کیا گیا۔ نوجوانوں نے مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہو کر پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ ہم اپنے پی وائی او کے نوجوانوں پر فخر کرتے ہیں کیونکہ اگر ہمارے پاس نوجوان ہیں تو پاکستان پیپلز پارٹی  اور ترقی کرے گا اس موقع پر نوجوانوں کو پارٹی ٹوپی پہنائی گئی-ہم آپ نے پارٹی قائدین کے مشن کو جاری رکھیں گے ہمارا مقصد صرف عوام کی خدمت کرنا ہے۔ اگر اس ملک میں پی پی پی کی حکومت آئے گی تو اس نوجوانوں کی بدولت آئے گی کیونکہ اصل تبدیلی پی پی پی کے نوجوان ہی لائے گی۔ پی پی پی کی حکومت غریب کی حکومت ہے اگر غریب کو اس کا اصل  پہچان یعنی ووٹ کا حق دیا ہے تو یہ ذوالفقار علی بھٹو نے دیا ہے۔ آج بھی غریب لوگ بے نظیر انکم سپورٹ سے فائدہ اٹھا رہے ہیں بھٹو خاندان نے اس ملک کے غریبوں کی خاطر بے شمار قربانیاں دی ہے ہم ان کے سپاہی ہیں اور ہم بھی اپنے غریبوں کی ہر قسم کا تعاون اور قربانیوں سے کبھی پیچھے نہیں ہٹینگے۔ ہم ابھی سے بلدیاتی الیکشن میں اپنے پارٹیوں کے قائدین کے مطابق اپنے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرکے مزید بہترین طریقے سے عوام کی خدمت کریں گے۔ آخر میں حسام خان خٹک نے تمام آپ  PYO کے نوجوانوں اور علاقے کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اگر اسی طرح ہمارے ساتھ یعنی پی پی پی کے ساتھ ہونگے تو وہ جلد بلاول بھٹو زرداری اس ملک کا وزیراعظم ہوگا پھر اصل تبدیلی آئے گی-

مزید :

پشاورصفحہ آخر -