پی این ایس سیف کا ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پیٹرولنگ کے دوران جبوتی کا دورہ

  پی این ایس سیف کا ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پیٹرولنگ کے دوران جبوتی کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(آئی ا ین پی)  پاکستان بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول پر تعیناتی کے دوران جبوتی کا دورہ کیا ہے۔میزبان بحریہ نے پاکستانی سفارتی حکام کے ہمراہ پاک بحریہ کے جہاز کا پر جوش استقبال کیا۔ پاکستان بحریہ کے ترجمان کے مطابق نیوی کے جہاز پی این ایس سیف کا ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر تعیناتی کے دوران جبوتی کا دورہ کیا۔ جبوتی بندرگاہ آمد پر میزبان بحریہ نے پاکستانی سفارتی حکام کے ہمراہ پاک بحریہ کے جہاز کا پر جوش استقبال کیا۔ بحریہ کے ترجمان کے مطابق جبوتی نیشنل پارلیمنٹ کے صدر محمد علی حمید کا وزرا اور اراکین پارلیمنٹ کے ہمراہ پی این ایس سیف کا دورہ کیا۔ جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر جبوتی بحریہ، کمانڈر جبوتی کوسٹ گارڈ اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال۔ پاکستان بحریہ کے ترجمان کے مطابق اس دورے سے دونوں ملکوں کے مابین تعلقات اور مشترکہ آپریشن کی صلاحیتوں کو فروغ ملے گا۔
جبوتی دورہ