بخت زمین خان ایڈ ووکیٹ تحصیل بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

    بخت زمین خان ایڈ ووکیٹ تحصیل بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پورن(نامہ نگار) تحصیل بار ایسوسی ایشن پورن کے نومنتخب کابینہ نے سال2021,22؁کیلئے حلف اٹھالیا حلف پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجنیئر امیر مقام نے لیا نومنتخب کابینہ میں بخت زمین خان ایڈوکیٹ صدر،نویداللہ ایڈوکیٹ نائب صدر،اشرف علی ایڈوکیٹ جنرل سکرٹری،حاجی بہادر ایڈوکیٹ فنانس،جائنٹ سکرٹری،عرفان اللہ سکرٹری لائبریری شامل ہے اس موقع پر نومنتخب کابینہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مظلوم کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائینگے اور مطالبہ کیا کہ ہنگامی بنیادوں پر جوڈیشل کمپلیکس کیلئے بلڈنگ کا قیام جلد ازجلدعمل میں لایا جائیں کیونکہ جوڈیشل کمپلیکس نہ ہونے کیوجہ سے سائیلین مشکلات کا شکار ہے حلف برداری تقریب سے مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجنئیر امیر مقام نے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی اور بار کیلئے ایک لاکھ نقد اعلان کیا اور کہا کہ وکلا انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں انصاف کی فراہمی سے ہی معاشرے میں جرائم میں کمی ممکن ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک وقوم کا بیڑہ غرق کردیا ہمارے منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں کو ختم کرنا موجودہ ناکام حکومت کا وطیرہ بن چکا ہے شانگلہ کو خوازہ خیلہ ایکسپریس وے میں بڑی کوشش کے بعد شامل کیا تھا اسکے ساتھ سب ڈویژن پورن کیلئے میں نے گریڈ سٹیشن کو بھی منظور کیا تھا کیونکہ میرا خواہش تھاکہ پورے سب ڈویژن میں سٹبلیرز کے بغیر220بجلی ہر گھرمیں فراہم ہولیکن موجودہ ناکام حکومت مذید ترقیاتی کاموں کی بجائے ہمارے منظور شدہ کاموں کو ختم کرکے لوگوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ حالات دن بدن بدل رہے ہیں وہ وقت دور نہیں جب پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا سمیت پورے ملک میں دوبارہ برسر قتدار اکر ادھورے منصبوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچاتے ہوئے نئے ترقیاتی ترقیاتی کاموں کا جال بچھاکر پاکستان کو ترقیاتی ممالک کے صف میں لاکر کھڑا کرینگے تقریب سے افسراالملک ایڈوکیٹ،خان بہادر ایڈوکیٹ،اسرار علی ایڈوکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔