نظام پور میں بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16گھنٹے تک پہنچ گیا، عوام بلبلا اٹھے

نظام پور میں بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16گھنٹے تک پہنچ گیا، عوام بلبلا اٹھے

  

 نظامپور(نمایندہ پاکستان) نظامپور میں بجلی کی نارواغیر اعلانیہ لوڈشیٹنگ چوبیس گھنٹوں میں سولہ گھنٹی بجلی غائیب کاروباری حضرات کو سخت مشکلات کا سامنہ علاقہ نظامپور کے عوام نے کاہی گریڈستیشن پر دعویٰ اور بھرپور احتجاج پیسکو اہلکاروں نے مطالبات تسلیم کردیا۔تفصیلات کے مطابق علاقہ نظامپور میں ایک ماہ سے غیر علانیہ لوڈشیٹنگ اور بجلی فالٹ کے بہانے چوبیس گھنٹوں میں سولہ گھنٹے بجلی بند کردیتی تھی مگر علاقے کے عوامی سماجی علاقوں نے اس ظالمانہ اقدام سے تنگ اکر نطامپور روڈ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کردیا اور پیسکو سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کب تک عوام کے ساتھ ناانصافی ہوگی ہم بھی اس ملک کے باشندے ہے اور بجلی بل بروقت ادا کرتے ہے۔اور اسکے علاوہ چارپانی ایریاں مین روڈ پر گیارہ ہزار بجلی لائن سے بجلی فول ٹریفک حاڈثے میں گر گئی ہے۔بجلی تاریں اتنی خطرناک ہے کہ کسے بھی وقت ناخوشگوار حادثے کاسبب بن سکتی ہے۔علاقے کے عوام نے سوشل میڈیا اور درخواستوں پر پیسکو کو کئی بار آگاہ کردیا مگر پیسکو کے اہلکار اس بات کو نظرانداز کردیتے ہے۔علاقے کے عوام نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے پیسکو اہلکاروں کے قبلہ درست کرنے کاپرزرو مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -