نامعلوم شر پسندوں نے ہارون آباد نوشہرہ  کلاں میں جنرل سٹور کو آگ لگا دی

 نامعلوم شر پسندوں نے ہارون آباد نوشہرہ  کلاں میں جنرل سٹور کو آگ لگا دی

  

نوشہرہ (نامہ نگار) نامعلوم شر پسندوں نے ہارون آباد نوشہرہ کلاں میں جنرل سٹور کو آگ لگا دی جنرل سٹور میں پڑا لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر 1122نے آگ پر قابو پاکر علاقے کو بڑی تباہی سے بچا دیا اس سلسلے میں بلال ولد ذاکر سکنہ نزد ملنگ سی این جی ہارون آباد نوشہرہ کلاں ضلع نوشہرہ نے بتایا کہ میں رات کے ایک بجے دوکان بند کرکے گھر گھر پہنچنے کے کچھ ہی دیر بعد مجھے کسی اطلاع دی کہ اپکے جنرل سٹور میں آگ لگی ہوئی ہے جب میں آیا تو آگ کے شعلوں نے پوری دوکان کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا تھا جس سے جنرل سٹور میں پڑا ہوا سارا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ہے جس کی مالیت لاکھوں روپے بنتی ہے واضح رہے کہ 1122کو اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے تھے جنہوں نے آگ پر قابو پاکر پورے علاقے کو بڑی تباہی سے بچا دیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -