اصلاحی جر گہ ضلع صوابی کا اجلاس 

    اصلاحی جر گہ ضلع صوابی کا اجلاس 

  

صوابی(بیورورپورٹ)اصلاحی جر گہ ضلع صوابی کا اجلاس صدر جر گہ جاوید اقبال کی صدارت میں ہوا۔جس میں جنرل سیکرٹری فیض الحیات نے گذشتہ کارروائی پر روشنی ڈالی اس اجلاس میں اصلاحی جر گہ یار حسین کے رہنماؤں حاجی بخت شیر، جنرل سیکرٹری محمد اسرار خان اور ضلعی نائب امیر جماعت اسلامی محمود الحسن کو خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دی گئی تھی تاکہ وہ یار حسین اور چھوٹا لاہور کے خاندانوں میں دشمنی ختم کرانے کے لئے صلح جوئی کے لئے ضلعی جر گہ کی رہنمائی اور امداد کریں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اصلاحی جر گہ یار حسین اور اصلاحی جر گہ ضلع صوابی کے باہمی تعاون سے اس بڑے دشمنی کو ختم کرنے کے لئے اراکین جر گہ تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔اجلاس میں وکلاء برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ چونکہ وکلاء عدالتی کیسز کے لئے مظلوم اور ظالم سے یکساں فیس وصول کر رہے ہیں اس سے مظلوم اور کمزور طبقہ انصاف کے حصول سے محروم رہتا ہے لہٰذا وکلاء برادری مظلوم سائلین کو انصاف کے حصول میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے فیسوں میں اضافے پر نظر ثانی کریں۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ ضلع بھر میں ٹیلرز اور حمام من مانی کر کے بھاری بھر اجرت وصول کر رہے ہیں جو غریب عوام کے بس کی بات نہیں لہٰذا من مانی کرنے والوں کو قانون کے گرفت کا پابند کیا جائے اور اجرت میں مناسب کمی کی جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -