عوامی مسائل اُجاگر کرنے میں صحافیوں کا کردار مسلمہ ہے‘ اختر علی

عوامی مسائل اُجاگر کرنے میں صحافیوں کا کردار مسلمہ ہے‘ اختر علی

  

مٹہ (رحیم خان) ضلعی زکواۃ کمیٹی سوات کے چیرمین ملک اختر علی خان اور مٹہ بار ایسوسی ایشن اپرسوات کے صدر محمد حلیم خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ صحافی معاشرے کی کان اور انکھیں ہیں اور صحافی بلاتفریق عوام کی خدمت اور درپیش مشکلات کی نشاندہی اور علاقے کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں اپرسوات پریس کلب ویونین اف جرنلسٹس کے تمام ممبرا ن اپرسوات کو ضلعی کا درجہ دینے کیلئے اپنا اہم کردار ادا کریں اور انشاء اللہ بہت جلد اپرسوات ایک مضبوط ضلع بن کر عوام کی مسائل انکی دہلیز پر حل ہونگے حکومت بار اور صحافی برادری انشاء اللہ ملکر اپنے علاقے کی محرمیوں کو ختم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑینگے انہوں نے کہا کہ صحافی حضرات بے شک تنقید اور مشکلات کی نشاندہی کریں لیکن ساتھ ساتھ حکومت کے تعمیری کاموں کی بارے میں بھی حکومت کا حوصلہ افزائی کرنے کیلئے بھی کام کریں ان خیالات کاظہاراظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ سوات رائل ٹورزم ہوٹل مٹہ میں اپرسوات پریس کلب ویونین اف جرنلسٹس کے تقریب حلف بردار ی سے بحیثیت مہمان خصوصی اور صدر تقریب خطاب کرتے ہوئے کیا حلف برداری کی تقریب سے چیرمین جہانزیب لالا جنرل سیکرٹری امجد خان شاہ پوری غفور خان شیدا رحمت الدین صدیقی ڈاکٹر رفیع الرحمان اور دیگر نے بھی خطاب کی جبکہ اس سے پہلے مہمان خصوصی نے نئے کابینہ سے حلف بھی لیا تقریب میں اتفاق ایسوسی ایشن مٹہ بازار کے تاحیات چیف ارگنائزر قاسم کاکا مٹہ بازر کے صدر محمد زوبیر خوازہ خیلہ ٹریڈ فیڈریشن کے صدر راحت علی خان مٹہ بار کے جنرل سیکرٹری سعید خان ایڈوکیٹ اور مٹہ بار کے وکلاء برادری  ڈی ار سی کمیٹی مٹہ کے چیرمین سعید خان اور ممبران ایس ایچ مٹہ نواب خان تحصیلدار مٹہ محمد خان مٹہ سکاوٹ اوپن گروپ کے گروپ لیڈر حاجی موسی خان پاسبان اور دیگر لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانوں نے کہا کہ اپرسوات کے تمام صحافی مثبت اور تعمیری صحافت کیساتھ ساتھ  اپرسوات کو ضلع کا درجہ دینے کیلئے بھی اپنا قلمی جہاد جاری رکھیں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد وزیر اعلیٰ محمود خان اور سابق ضلعی اپوزیشن لیڈر احمد خان  اور دیگر ممبران اسمبلی اور ذمہ داروں کی کوششوں سے اپرسوات ایک مکمل بااختیارضلع ہوگی انہوں نے کہا کہ مثبت صحافت کسی بھی معاشرے قوم اور ملک کی تعمیر وترقی میں ایک کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اسلئے اپرسوات کے صحافی برادری اپنا قومی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے عوام کو انکی جائز حق انکی دہلیز پر ملنے کیلئے کام کریں اس موقع پر انہوں نے تمام منتخب کابینہ کو مبارکباد بھی دی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -