عوامی اُمنگوں کے مطابق نظام میں بہتر اصلاحات کی گئیں‘ ظہور شاکر

عوامی اُمنگوں کے مطابق نظام میں بہتر اصلاحات کی گئیں‘ ظہور شاکر

  

پشاور (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے حج، اوقاف و مذہبی امور محمد ظہور شاکر نے کہا ہے کہ عوامی امنگوں کے مطابق نظام میں بہتر اصلاحات کی گئی ہیں، ترقی و خوشحالی کے حصول تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ یہ بات انہوں نے ضلع ہنگو دوآبہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔معاون خصوصی نے کہا کہ ضلع ہنگو کی کی ترقی و خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے اور ہماری سیاست کا محور صرف عوام کی خدمت و خوشحالی ہے اس لئے پی کے۔84میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں جو عنقریب مکمل کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے کسی خاص فرد یا طبقے کیلئے نہیں بلکہ یہ منصوبے خیبر پختونخوا کے غریب عوام کیلئے تحفہ ہیں جو بلا امتیاز سب کیلئے یکساں سود مند ہونگے۔معاون خصوصی ظہور شاکر نے کہا کہ صحت و تعلیم، سیاحت و مواصلات، جنگلات و ماحولیات، بلدیات و پولیس سمیت دیگر شعبوں میں بھی اصلاحات کا عمل جاری ہے جو تمام پسماندہ علاقوں کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوں گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -