میں نے یہ نہیں کہا کہ اساتذہ احتجاج ختم کریں  ورنہ تنخواہوں سے کٹوتی کی جائیگی‘ ڈاکٹر ادریس

میں نے یہ نہیں کہا کہ اساتذہ احتجاج ختم کریں  ورنہ تنخواہوں سے کٹوتی کی ...

  

پشاور (سٹی رپورٹر) پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس نے احتجاج کرنیوالے اساتذہ اور ملازمین کی تنخواہ سے کٹوتی کی خبر کی ترید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے یہ نہیں کہا ہے کہ اساتذہ احتجاج ختم کریں ورنہ تنخواہیں کاٹی جائی گی بلکہ اساتذہ سے درخواست کی ہے کہ اج سے تعلیمی سرگرمیاں شروع کر دے کیونکہ قوم کے بچوں کا پہلے ہی کورونا وائرس کی وجہ سے قیمتی وقت ضائع ہوا ہے۔اپنے این بیان میں وائس چانسلر  پشاور یونیورسٹی نے واضح کیا ہے کہ قوم کے بچے بڑے بڑے فیس ادا کر کے یونیورسٹی پڑھنے کیلئے اتے ہیں،بچوں کا وقت قیمتی ہے اسکو ضائع نہ کریں وائس چانسلر  پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس نے کہا ہے کہ میرے خلاف اساتذہ کی تنخواہوں سے کٹوتی کا خبر میڈیا پر چل رہا ہے، اساتذہ کی تنخواہوں سے کٹوتی کے خبر کا تردید کرتا ہوں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -