لکی مروت میں 15 روزہ صفائی مہم کا افتتاح

لکی مروت میں 15 روزہ صفائی مہم کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبدالحسیب خان کی ہدایت پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن نورنگ نے پندرہ روزہ صفائی مہم شروع کرنے کاافتتاح کیا۔ اسی طرح تاجر برادری کو تجاوزات ہٹانے کے لئے تین دن کی مہلت دی۔ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبدالحسیب خان کی ہدایت پر وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی محمود کے وژن کے مطابق ٹی ایم او نورنگ عصمت اللہ کی قیادت میں شہری ادارے نے پندرہ روزہ صفائی ستھرائی مہم شروع کردی پندرہ دن میں پرائیویٹ مشینری کے ذریعے نورنگ بازار اور قرب و جوار میں صفائی ستھرائی کے علاوہ گندگی کے ڈھیر بازار سے دور باہر منتقل کردیں گے اس کے علاوہ بند نالیوں کو بھی پرائیویٹ مشینری کے ذریعے کھول لیں گے۔اس موقع پر ٹی او آر عبدالستار خان اور سینٹری انسپکٹر حاجی آفنان علی خان بھی موجودتھے۔شہری ادارے کے اہلکاروں نے ممتل آباد۔ککی روڈ اور کوٹکہ اطلس خان میں پرائیویٹ مشینری کے ذریعے صفائی اور بند نالیوں کو کھول لیا۔گزشتہ روز ٹی ٹی ایم او نورنگ عصمت اللہ نے سبزی منڈی نورنگ تا آمیرخان بھٹہ خشت کے مابین قائم تجاوزات ہٹانے کے لئے تاجر برادری کو تین دن کی الٹی میٹم دیتے ہوئے متنبہ کیاکہ اگر تین دن کے اندر تاجر برادری نے قائم تجاوزات نہیں ہٹادئیے تو مقامی انتظامیہ حرکت میں آئیگی۔