شبقدر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح 

شبقدر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر (نمائندہ) شبقدر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح صوبائی مشیر عارف احمد زئی  نے کیا۔ صوبائی مشیر نے بچے کو انسداد پولیو کے قطرے پلار کر شہریوں کو انسداد پولیو مہم کامیاب بنانے کی اپیل بھی کی۔ صوبائی مشیر عارف احمد زئی نے انسداد پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ اپنے بچوں کو معذوری سے بچاتے ہوئے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے لازمی پلائے جائیں اور اس سلسلے میں والدین انسداد پولیو مہم کی ٹیموں سے بھر پور تعاون کا مظاہرہ کرے اس موقع پر اے ڈی سی حسیب الرحمان، اے اے سی سید فہد افتحار، ایم ایس ڈاکٹر خیال زادہ اور محکمہ صحت کے دیگر اہلکار بھی موجود تھے۔ صوبائی مشیر نے کہا کہ شبقدر میں انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے تمام ادارے اور سوشل کمیونٹی بھر پور ساتھ دے گی۔ اس سے قبل صوبائی مشیر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ شبقدر میں 68 ہزار سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلانے کیلئے ایک سو اسی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ تین یونین حساس یونین حساس قرار دئے جاچکے ہیں انہوں کہا کہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام انتطامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ اور والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلانے میں انسداد پولیو ٹیموں سے تعان کرے۔