خیبر پختونخوا میں آج سے یونیورسٹیز میں درس وتدریس کاعمل دوبارہ شروع ہوگا
پشاور (سٹی رپورٹر) خیبر پختونخوا میں آج سے یونیورسٹیز میں درس وتدریس کاعمل دوبارہ شروع ہوگااس حوالے سے پشاور یونیورسٹی,زرعی یونیورسٹی،اسلامیہ کالج اور صوبے کے دیگر یونیورسٹیز اپنے تدریس کا عمل دوبارہ شروع کرینگے. اس حوالے سے حکومت اور این سی او سی کی وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درامد جبکہ تمام سٹاف کو.ویکسنیشن کی ہدایت کی گئی ہیں دوسری جانب طلبا و طالبات نے بھی ایک لمبے عرصے کے بعد یونیورسٹیز کودوبارہ کھولنے اور درس وتدریس دوبارہ شروع کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔