پی کے 87 کے محرومیوں کا خاتمہ کیا جائے‘ وزیر قومی اتحاد
بنوں (نمائندہ پاکستان) میں وزیر قومی اتحاد نے خلقہ پی کے 87 کے ِمحرومیوں کو دور کرنے کا مطالبہ کر دیا علاقہ میں بجلی سڑکیں اور صاف پانی کی صورت حال پر شدید برہمی کااظہار کیا گیا منشیات فروشوں،غیراخلاقی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان منشیات کے خلاف بنوں پولیس کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کر دیا،وزیر قوم کے منتخب نمائندے قوم کیلئے منظور کردہ فنڈز اورترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے قوم کو آگاہ کریں بصورت دیگر ہم عوام کے ساتھ میدان عمل میں ہونگے ان خیالات کا اظہار وزیر قومی اتحاد کے راہنماؤں نے پاکستان فورم میں کیا،سرپرست اعلی رحمت اللہ خان نے کہا کہ ہمیں علاقہ کے عوام کے لئے اگر بڑی سے بڑی قربانی دینی پڑے تو دریغ نہیں کریں گے ہم نے اپنے بچوں کو بہتر مستقبل دینے کے لئے اس تحریک کا اغاز کیا ہے وزیر قومی اتحاد کے صدر حاجی اختر خان نے کہا کہ خلقہ پی کے 87 کو عرصہ درازسے پسماندہ رکھا گیا اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں کے ایم این اے اور ایم پی اے ووٹ لیکر اسلام آباد اور پشاور میں بیٹھ کر وعدے بھول جاتے ہیں پورے خلقے میں مسائل ہی مسائل ہیں جن کا واحد حل منتخب نمائندوں کو عوام کے ساتھ مل بیٹھ کر اس کے حل کے لئے عملی قدم اٹھانا ہے جنرل سیکرٹری اشراف خان نے کہا کہ یونین کونسل زیرکی پیرباخیل اور خندرخانخیل کے مسائل بہت زیادہ ہیں لیکن یہاں کا سب سے بڑا مسئلہ صحت اور پینے کے صاف پانی کا ہے انہوں نے کہا کے دونوں یونین کونسلوں کا ستر فیصد علاقہ اب بھی مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہے جس کی وجہ سے یہاں کے مکین مختلف بیماریوں میں مبتلاہے محمد نظیرخان اور کمال خان نے کہا کہ ہم زیرکی پیرباخیل اور خندرخانخیل یونین کونسلوں کے حقوق کے لئیاواز اٹھانا ہماری ذمہ داری ہے،عارف خان نے کہا کہ ون ویلنگ پر ہمارے انتظامیہ سے کافی ملاقاتیں ہو چکی ہیں لیکن ان پر مکمل پابندی نہیں لگائی جا سکی ہے جس سے علاقہ کا امن اور نوجوان نسل خراب ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ علاقہ میں سیر وتفریح کے لئے مناسب جگہ ناہونے کی وجہ سے نوجوان غلط سرگرمیوں میں انوال ہوجاتے ہے انہوں نے مطالبہ کیا کے کاشو پل کے ساتھ قوم کا سینکڑوں کنال غیراباد زمیں پڑی ہے حکومت اس میں نوجوانوں کی سیر وتفریح کے لئے پارک اور علاقہ کی ترقی کے لئے انڈسٹریل اسٹیٹ بنادیا جائے ملک عبدالجلیل نے کہا کہ وزیر قومی اتحاد علاقے سے معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور نئی نسل کو بہترین مواقع میسر کرنے کیلئے عملی طور پر جدوجہد کررہی ہیں موجودہ حالات میں احمد زئی وزیر کی حدود میں منشیات فروشی غیر اخلاقی جرائم کافی حد تک بڑھ جانے سے علاقے کی ترقی اور امن پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں جس سے نہ صرف یہاں کا مثبت ماحول خراب ہونے کا حدشہ ہے بلکہ نوجوانوں کو تباہی کی جانب لیجانے کا بھی خطرہ ہے جس کی روک تھام کے لئے اقدامات ضروری ہیصلاح الدیننے کہا کہ وزیر قومی اتحاد کا مقصد ترقیاتی فنڈز کی منصفانہ تقسیم یقینی بناناہے اور احمد زئی کے علاقوں میں اخوت اوربھائی چارے کے فروغ کیلئے مشترکہ طور پر کام کرنا ہے انہوں نے کہا کہ قوموں کے مابین اتفاق اور اتحاد کے بغیر ترقی ممکن نہیں خبیب خان نے کہا کہ وزیر قومی اتحاد علاقے میں جبر اورنا انصافی کے خلاف آواز بلند کریگی تاکہ یہاں کے عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل ہوسکیمحمد جاوید اور فہمید وزیر نے کہا کہ وزیر قومی اتحاد وزیر بنوسی اور خٹک اتحاد کی مدد سے علاقے میں قیام امن اور جرائم کی بیخ کنی کرنے میں بھرپور انداز سے اپنا حصہ ڈالے گی ذیشان ایڈوکیٹ قانونی مشیر نے مطالبہ کیا کے علاقہ میں صحت کے نظام کو بہتر کیا جائے کیونکہرات کو ایمرجنسی کی صورت میں یہاں کوئی علاج معالجے کا ہسپتال وغیرہ نہیں اورتحصیل ڈومیل کے لئے ریسکیوون ون ٹوٹو کی اسٹیشن کو منظور کیا جائے تاکہ یہاں عوام کو فوری ایمرجنسی سہولیات میسر ہوسکیں۔