بجٹ عوام دوست ہوگا‘ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ زیر غور ہے

بجٹ عوام دوست ہوگا‘ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ زیر غور ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشا ور(سٹی رپورٹر)بجٹ عوام دوست ہوگا، سرکاری ملازمین کی تنخواں میں اضافہ زیر غور ہے، نئے بلدیاتی نظام سے عوامی مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی، صوبہ میں پہلی بار کمیونٹی سینٹرز کے قیام اور قبضہ مافیا سے بچا تحریک کا آعاز کر کے قبرستانوں کی چار دیواری کی گئی، آئندہ بجٹ میں بھی ترقیاتی فنڈ مختص کر کے پشاور کو خوبصورت پشاور میں تبدیل کر دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پار لیمانی سیکرٹری داخلہ حاجی شوکت علی نے گزشتہ روز وزیر باغ کے اچانک دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بجٹ میں عوا م کو ریلیف دینے کے لئے حکمت عملی بنا لی گئی ہے۔ اور اس بار بجٹ عوام دوست ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواں میں اضافہ زیر غور ہے۔ جس پر حتمی فیصلہ جلد ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں نئے بلدیاتی نظام سے اختیارات نچلی سطح تک منتقل کئے جا سکے گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ کی تاریخ میں پہلی بار شہر پشاور میں کمیونٹی سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ جس پر کام تیزی سے جاری بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا سے بچا تحریک کا آغاز کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ جس پر پہلے کبھی توجہ نہیں دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ترقیاتی فنڈ مختص کیا جائے گا۔ جس سے پشاور شہر کو ایک بار پھر خوبصورت شہر بنایا جائے گا۔