بنوں‘ آل ٹیچر ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس

بنوں‘ آل ٹیچر ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس

  

 بنوں (بیو رورپورٹ)آل ٹیچر ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس گورنمنٹ پرائمری سکول عجب نو ر نورڑ پر منعقد کیا گیا جس میں اساتذہ کی مختلف تنظیموں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں اساتذہ نے ٹیچر سلیم ازاد کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ٹیچر تا ج نواز خان، نیاز خان،مولوی تاج محمد خان، آصف خان،منیب الرحمن، شاد مان سورانی،اسحاق خان،وارث خان،غلام ریاض خان،ابرار خان صفت اللہ،ولایت خان ودیگرنے کہا کہ ٹیچر سلیم آزاد ایک شریف النفس انسان ہے  پولیس کی جانب سے ان کی بغیر اطلاع کی گرفتاری ہماری سوچ سے بلاتر ہے انہوں نے کہا کہ سلیم ازاد کی علاقے کے لئے خدمات اور تعلیمی سرگرمیاں کسی سے چھپی نہیں اگر پولیس کے پاس انکی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی کوئی ثبوت ہے تو ہمیں پیش کرکے ان پر باقاعدہ ایف ائی ار درج کرکے عدالت میں پیش کیا جائے انہوں نے ڈپٹی کمشنر ریٹائرڈ زبیر خان نیازی، ڈی پی او، ڈی آئی جی بنوں، آئی جی پولیس خیبرپختونخواہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ سیلم آزاد کو فوری رہا کیاجائے اگران کو رہا نا کیا گیا تو پرامن احتجاج کا سلسلہ پورے بنوں ڈسٹرکٹ تک پھیلایا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ ایس ڈی او ایجوکیشن کی خاموشی سمجھ سے بلا تر ہے ایک ٹیچر کو رات کی تاریکی میں بغیر وارنٹ کے گھر سے اٹھانا اساتذہ کی بے عزتی ہے اجلاس میں شرکاء کا کہنا تھا کہ سیلم آزاد ایک فل ڈیوٹی ٹیچراور سوشل میڈیا پر علاقے کی ترجمانی کر رہے تھے اگر یہ ان کا جرم ہے تو یہ ہم بار بار کرینگے بعد ازاں ایس ایچ او تھانہ میریان عبد المجید مروت کے ساتھ ٹیچرز نے مذکرات کرکے سیلم آزاد کے رہائی کے لیے تین ررکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جو ڈی ایس پی اور ڈی پی او کے ساتھ سیلم آزاد کی رہائی کیلئے بات کرے گے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -