کرونا حملہ،ملتان، ڈیرہ میں 3ہلاکتیں، متعدد نئے کیس رپورٹ
ملتان، ڈیرہ، رحیم یارخان، کرم پور(وقائع نگار، سٹی رپورٹر، بیورو رپورٹ، بیورونیوز، نمائندہ پاکستان) نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 01 مزید مریض جاں بحق،اموات کی مجموعی تعداد 822 ہو گئی زیر علاج کورونا کے مریضوں کی تعداد 44 ہو گئی،18 مریضوں کی حالت تشویشناک، شبہ میں 40 مریض زیر علاج،ادھر کورونا آئی سو لیشن کے دس وارڈز میں بستروں کی تعداد 331(بقیہ نمبر52صفحہ6پر)
۔ 146 پر مریض،97 وینٹی لیٹرز میں سے 35 وینٹی لیٹر خالی,ادھر چلڈرن کمپلیکس میں بھی کورونا وائرس میں مبتلا دو بچے زیر علاج ہیں۔تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خانیوال کے رہائشی 53 سالہ غلام نبی نے دم توڑ دیا،یوں یکم اپریل 2020 سے 6 جون 2021 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 822 ہو گئی ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کہ مریضوں کی تعداد 44ہو گئی ہے جن میں سے 37 مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ زیر علاج 18 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،جبکہ کورونا کے شبہ میں 40 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 6ہزار 402 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 601 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،ادھر نشتر ہسپتال کے کورونا آئی سو لیشن وارڈ میں اس وقت 146 مریض زیر علاج ہیں جبکہ مختص 97 وینٹی لیٹرز میں سے 35 خالی رہ گئے ہیں جبکہ کورونا آئی سو لیشن بلاک میں بستروں کی تعداد 331 کر دی گئی ہے،ادھر چلڈرن کمپلیکس میں زیر علاج میاں چنوں کے 4 سالہ عبدالمنان اور چیچہ وطنی کے 9 سالہ ریحان میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث تاحال علاج جاری ہے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں داخل کرونا کے 2 اور مریض جامپور کا حاجی بابر او ر ڈیرہ شہر کاتاج محمدجاں بحق ہو گئے فوکل پرسن ڈاکٹر خالد تحسین کے مطابق ٹیچنگ ہسپتال میں اس وقت کل 31مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 6مریض وینٹی لیٹرزپر ہیں جبکہ 3مریضوں کی حالت تشویشناک ہے7میں کرونا کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ایک ڈاکٹر سمیت 10 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی محکمہ ہیلتھ کی طرف سے دیئے گئے اعداد و شمار کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ افراد میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ملتان میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ہال میں قائم کورونا ویکسی نیشن سنٹر پورا ہفتہ24 گھنٹے کھلا رہے گا۔شہری کسی بھی وقت سنٹر وزٹ کرکے ویکسی نیشن کرا سکیں گے۔دوسری طرف ضلع ملتان میں کورونا ویکسی نیشن سنٹرز کی تعداد بڑھا کر22 کردی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر دیہی علاقوں کے عوام کی کورونا ویکسی نیشن کے انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے ہیں۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان گورمانی نے کورونا ویکسی نیشن سنٹر بارے رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو پیش کردی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں قائم سنٹر 7جون سے 24 گھنٹے ویکسی نیشن کی سروس فراہم کرے گا۔اس کے علاوہ ضلع کے8 رورل ہیلتھ سنٹرز میں کورونا ویکسی نیشن سنٹر قائم کر دئے گئے،دیہی آبادی سے تعلق رکھنے والے افراد کل سوموار سے کورونا ویکسی نیشن کے لئے رورل ہیلتھ سنٹرز رابطہ کریں،ویکسی نیشن سنٹر ایازآباد مڑل،مرداں پور،مخدوم رشید اور قادر راں، شیرشاہ، کوٹلی نجابت،مٹوٹلی اور میراں ملہاں کے رورل ہیلتھ سنٹرز میں قائم کئے گئے ہیں حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں کمی کے باعث میڈیکل اور ڈینٹل،نرسنگ کالج،پیرا میڈیکل،الائیڈ ہیلتھ سائنسز سکول،دیگر طبی تعلیمی ادارے آج)سے کھل جائیں گے۔پنجاب کے سرکاری و پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل تعلیمی ادارے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے سبب مارچ 2021 میں بند کردیے گئے تھے۔سرکاری و پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں بحال کردی گئی ہیں۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز(یو ایچ ایس)لاہور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ایم بی بی ایس فرسٹ،سیکنڈ، تھرڈ،فورتھ اور فائنل پروفیشنل،بی ڈی ایس فرسٹ،سیکنڈ،تھرڈ اور فورتھ پروفیشنل کے طلبا و طالبات کورونا وائرس سے بچا کے لئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرتے ہوئے آن کیمپس(اپنے تعلیمی اداروں میں آسکیں گے)کلاسیں اٹینڈ کریں گے۔میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر اور میڈیکل کالجوں کے پرنسپل طلبا و طالبات کی کورونا وائرس سے بچا کی ویکسی نیشن کروانے کے پابند ہوں گے حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام اضلاع کے دیہی علاقوں میں بھی ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پنجاب حکومت نے بنیادی ویہی مراکز صحت کو ویکسی نیشن سینٹر کا درجہ دے دیا، 320 رولر ہیلتھ سینٹرز میں روزانہ 80 ہزار افراد کو ویکیسن لگائی جائے گئی، اس حوالے سے تمام اضلاع کے متعلقہ افسران کو مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا اور اس سلسلہ میں تمام ضلعی انتظا میہ کو نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے محکمہ صحت وہاڑی نے پنجاب بھر کی طرح رورل ہیلتھ سنٹر کرم پور میں کرونا ویکسینشن سنٹر کی منظوری دے دی ہے۔کرونا ویکسینشن سنٹر میں کام کرنے کیلئے ڈاکٹرز،نرسز،پیرا میڈیکل سٹاف کی ٹریننگ وہاڑی میں کرائی جارہی ہے۔یہ کرونا سنٹر اسی ہفتے باقاعدہ طور پر کام شروع کردے گا۔یہ بات انچارج سنٹر ڈاکٹر زاہدہ پروین،ڈاکٹر علی رضا چوہدری،نے صحافیو ں کو بتائی انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت پنجاب کے طریقہ کار کے تحت کرم پور اور نواحی درجنوں مواضعات کے افراد کو کرونا ویکسینیشن لگائی جائے گی۔شہریوں کو چاہے کہ وہ 1166پر میسج بھیج کر اپنی کرونا ویکسینشن بارے رجسٹریشن کرائیں تاکہ انہیں کرونا ویکسین لگائی جاسکے۔ ضلعی انتظامیہ کی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران 7 کاروباری مراکز سیل کر دئیے گئے۔ماسک نہ پہننے پر17 شہریوں کو8 ہزار روپے سے زائد جرمانہ کردیا گیا جبکہ کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر7 بسوں کو تحویل میں لیا گیا۔اس طرح کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر60 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ واسا میں کرونا ویکسی نیشن کا پہلا روز 1600میں سے 954واسا ملازمین نے کرونا ویکسی نیشن مکمل کرالی ہے اس ضمن میں واسا انتظامیہ کی جانب سے محکمہ ہیلتھ کے تعاون سے واسا ملازمین اور ان کی فیملز کیلئے خصوصی کرونا ویکسی نیشن کاؤنٹر واسا ہیڈ آفس میں قائم کیا گیا ہے جس میں گزشتہ روز 954واسا ملازمین نے کرونا کی ویکسن لگوائی بیشتر ملازمین نے اپنی فیملز کو بھی کرونا ویکسن لگوائی۔
کرونا وائرس