چین کی کرونا ویکسین مسترد، سعودی اقدام قابل تشویش،شیخ احسن رشید

   چین کی کرونا ویکسین مسترد، سعودی اقدام قابل تشویش،شیخ احسن رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(پ ر)سعودی عرب چین کی بنائی گئی کورونا ویکسین سائنوفارم اور سائنووک کو تسلیم نہیں کررہا جوکہ قابل تشویش ہے پاکستان میں زیادہ تر لوگوں کو یہی دوویکسین لگائی جارہی ہیں اور سعودی عرب کا سفر کرنیوالے افراد کو پریشانی کا سامنا کرناپڑے گا اس لئے حکومت پاکستان فوری طورپرسعودی عرب اور چین کی حکومتوں کے سامنے چین کی بنائی گئی کورونا(بقیہ نمبر53صفحہ6پر)
 ویکسین کا مسئلہ اٹھائے اور پاکستانیوں کا مسئلہ حل کروائے۔ ان خیالات کااظہار ممتاز صنعت کار‘ شمع بناسپتی بنانے والے ادارے حفیظ گھی اینڈ جنرل ملز اور ویز واش کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شیخ احسن رشید نے کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر چین کی تیار کی گئی کورونا ویکسین لگانے والوں کو سعودی عرب داخلے کی اجازت نہ ملی تو پاکستانی حج وعمرہ ادا نہیں کرسکیں گے اور جو لوگ روزگار کے سلسلہ میں سعودی عرب جانا چاہیں گے وہ بھی مشکلات کا شکار ہوں گے۔حکومت کو چاہئے کہ وہ چین سے بھی بات کرے اور چینی حکومت سعودی عرب کی حکومت سے اپنی ویکسین کی منظوری کروائے۔ شیخ احسن رشید کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت نے چین کی دونوں ویکسین کواپنی منظور شدہ ویکسین کی فہرست میں شامل کرلیا ہے تو سعودی عرب بھی ان ویکسینز کو فہرست میں شامل کرے تاکہ پاکستانی جن کے عقیدتوں کے محور سعودی عر ب میں ہیں وہاں حاضر ہوسکیں۔
احسن رشید