پی ڈی ایم جماعتیں اپنی ہی سازشوں میں پھنس گئیں، جاوید اقبال وڑائچ

پی ڈی ایم جماعتیں اپنی ہی سازشوں میں پھنس گئیں، جاوید اقبال وڑائچ

  

رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ اور سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق نے کہاہے کہ حکومت ملک وقوم کی تعمیر وترقی کے لیے بھرپور کوشاں ہیں، اپوزیشن اپنی ہی سازشوں میں پھنس چکی ہے، مفادات کی سیاست (بقیہ نمبر54صفحہ6پر)

کرنیوالوں سے عوام بخوبی آگاہ ہیں، حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروا رہے ہیں اور عوام سے کیے وعدے پورے کریں گے، ادارے محنت ولگن سے فرائض سرانجام دیں تاکہ عوام کو ریلیف میسر آسکے۔ اپنی رہائشگاہ پر عوامی وفودسے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور الیکشن جیتنے کے بعد حلقہ کی پسماندگی دور کرنے کے لیے شب وروز ترقیاتی کام کروا رہے ہیں تاکہ کوئی بھی علاقہ محروم نہ رہ سکے اور برابر کی بنیاد پر ترقیاتی کام کروائے جائیں، انہوں نے کہاکہ ادارے عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں دلچسپی لیں، چوہدری نعیم شفیق نے کہاکہ ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی کرپشن یا غفلت برداشت نہیں کریں گے اور عوامی مفادعامہ کے کاموں پر کوئی سمجھوتا نہیں کیاجائے گا، اس موقع پر انہوں نے عوامی مسائل سنے اور متعلقہ حکام کو فوری حل کرنے کی تاکید کی، اس موقع پر ضلعی صدر انجمن آڑھتیاں و ضلعی جنرل سیکرٹری انجمن تاجران چوہدری انواراحمدنجمی بھی موجود ہیں۔

جاوید اقبال وڑائچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -