صوبائی وزیر جہانزیب کھچی سے جرنلسٹس وفد کی ملاقات، مسائل حل کرانیکی یقین دہانی

  صوبائی وزیر جہانزیب کھچی سے جرنلسٹس وفد کی ملاقات، مسائل حل کرانیکی یقین ...

  

میلسی(تحصیل رپورٹر)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ صحافت مملکت کا چوتھا ستون ہے اور صحافیوں کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے میلسی پریس کلب میں درکار تمام وسائل مہیا کریں گے اور پریس کلب کی عمارت کو مکمل (بقیہ نمبر51صفحہ6پر)

کرایا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میلسی پریس کلب عید گاہ روڈ رجسٹرڈ میلسی کے صدر عزیز اللہ شاہ طاہرا ور جنرل سیکرٹری سید نوید الحسن قطبی کی قیادت میں صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ میلسی شہر کے تمام مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان کے حل کیلئے ہماری جدوجہد جاری ہے آنے والے بجٹ میں میلسی شہر کے تمام اہم منصوبوں کیلئے گرانٹس مختص کر دی گئی ہیں اور جلد ہی شہر کی تمام سڑکوں کی از سر نو تعمیر مکمل کر دی جائیگی سیوریج کا میگا پراجیکٹ بھی تکمیل کے قریب پہنچ چکا ہے اور جلد ہی سیوریج سسٹم بحال کر دیا جائیگا انہوں نے کہا کہ دیہی او رشہری علاقوں میں یکساں سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں برابر گرانٹس تقسیم کی جا رہی ہیں اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنماء محمد عالمگیر خان کھچی،محمد اسلم خان یوسفزئی، ابراراحمد انصاری، حیدر خان، ملک کامران ملانہ بھی موجود تھے۔

یقین دہانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -