کرونا کے دوران ڈیوٹی، اساتذہ  کو100فیصد تنخواہیں ادا کرنے کا حکم

    کرونا کے دوران ڈیوٹی، اساتذہ  کو100فیصد تنخواہیں ادا کرنے کا حکم

  

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نے تمام پارٹنر سکولوں کے سربراہان کو کرونا کے دوران اساتذہ کو سوفی صدتنخواہوں کی ادائیگی کرنے کا حکم دیدیا تفصیل کے مطابق کرونا کے دوران متعد د پارٹنر سکولوں کے سربرہان نے اساتذہ کو (بقیہ نمبر50صفحہ6پر)

تنخوائیں نہیں دیں جس پر متاثرین نے پیف حکام کو اگاہ کیا۔ ڈائریکٹر پیف پنجاب اطہر روف کی طرف سے جاری کیے گئے مراسلہ کے مطابق تمام پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے ساتھ کے گئے معاہدہ شراکت داری کے تحت جملہ سکول کے مالکان کرونا میں مکمل سوفی صد تنخوائیں سٹاف کو دینے کے پابند ہو نگے۔ مانیٹرنگ اور انسپکشن افسران چیکنگ کے دوران ریکارڈ قبضہ وصولی۔ حاضری رجسٹر ڈ کا معانہ کرنے کے علاوہ موجودہ  سٹاف سے معلومات حاصل کرکے رپورٹ مرتب کریں گے۔ خلاف ورزی کی صورت میں رجسٹریشن اور الحاق ختم کیا جاسکے گا۔ دوسری طرف متعدد سکول مالکان نے کرونا کی وجہ ہزاروں اساتذہ کی تنخوائیں ہڑپ کر رکھی ہیں۔ پیف سکولوں کے سٹاف اور دیگر حلقوں نے ڈائریکٹر پیف کے اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -