محکمہ مال، زیرالتواکیس جلدختم کرانے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم

  محکمہ مال، زیرالتواکیس جلدختم کرانے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)بورڈآف ریونیوپنجاب نے محکمہ مال کے زیرالتوا کیسزکوجلدختم کرانے کے لیے صوبائی ڈویژنل ضلعی اورتحصیل سطح پرخصوصی کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے اس حوالے سے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکی ضلعی حکومتوں سے محکمہ مال کے (بقیہ نمبر49صفحہ6پر)
زیرالتوا کیسزکی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ عوامی شکایات پرنوٹس لیتے ہوئے کیاہے عوام کے سالہاسال سے چلنے والے کیسزتاحال التوا کاشکار ہیں جنہیں فوری نمٹانے کافیصلہ کیاگیاہے احکامات پرضلعی حکومت نے عملدرآمدشروع کرتے ہوئے متعلقہ حکام کوآگاہ کردیاہے۔
حکم