چچا نے بھتیجا مار ڈالا، مختلف شہروں میں حادثے، 6افراد جاں بحق 

چچا نے بھتیجا مار ڈالا، مختلف شہروں میں حادثے، 6افراد جاں بحق 

  

  ملتان، چوک اعظم، رحیم یارخان، بوریوالا، گگو منڈی(وقائع نگار، نامہ نگار، نمائندہ پاکستان،بیورو رپورٹ، تحصیل رپورٹر) جلال پور پیر والا کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے 25 سلاہ شخص جاں بحق ہوگیا۔ذرائع (بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

سے معلوم ہوا ہے تھانہ صدر جلال پور پیر والا کے علاقے چوکراں میں 25 سالہ عبدالجبار ولد روشن پانی والی موٹر سے نہا رہا تھا۔نہانے کے بعد جیسے ہی وہ موٹر بند کرنے لگا۔تو اسکو زور دار کرنٹ لگا۔جس وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔مقامی پولیس مصروف نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کردی ریسکیو 1123 نے دریائے چناب میں نہاتے ہوئے ڈوبنے والے شخص کی لاش تلاش کرلی اور ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔ریسکیو 1123 کے انچارج ڈاکٹر کلیم کے مطابق لاش کو گزشتہ روز دریا سے ڈھونڈ لیا گیا ہے۔مذکورہ شخص کی شناخت طیب ولد عزیز کے نام ہوئی ہے جس کی عمر 18 سال اور سورج کنڈ روڈ کا رہائشی بتایا جارہا ہے۔ریسکیو اہلکاروں نے لاش ورثا کے حوالے کردی ہے اولاد کی نافرمانی سے دلبرداشتہ ہو کر عمر رسیدہ خاتون نے چوہے مار گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔ تفصیل کے مطابق چو ک بہار پور کی 60 سالہ رفیقاں بی بی نے اولاد کی نافرمانی سے دلبرداشتہ ہو کر چوہے مار گولیاں کھا لیں حالت غیر ہونے پر ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پائی اور دم توڑ گئی۔ پانی کے تنازعہ پر چچا نے بھتیجا کو مار ڈالا ذرائع کے مطابق ناصر ولد محمد اکبر قوم وڑائچ نے کلاشنکوف سے فائرنگ کرکے سگے بھتیجے جاوید اشرف ولد محمد اشرف قوم وڑائچ کو قتل کیا ایس ایچ او ندیم حیدر چوک اعظم نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوبارہ منتقل کردی ہے۔پیر بھورا سلطان کی رہائشی بیوہ صغراں مائی نے پولیس کو اپنی دی جانے والی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ گزشتہ سے پیوستہ روز شام 7 بجے کے قریب اسکا نوجوان بیٹا محمد عامر گھر سے اپنی بیوی کو لینے کے لئے چلا گیا اور واپس نا آیا جس کی تلاش کے لئے وہ معہ گوہان چلے گئے تاہم اسکا کچھ بھی معلوم نا ہو پایا۔ گزشتہ روز اسکے نوجوان بیٹے محمد عامر کی لاش تھانہ اقبال آباد کی حدود اکبر آباد کے مقامی زمیندار شاہد چوہان کے رقبہ پر لگے ٹیوب ویل کی ہودی میں سے برآمد ہوئی۔ اطلاع پاکر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر محمد عامر کی لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی۔ بیوہ والدہ صغراں مائی کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ نمر 221/21 بجرم 302/34 درج کرکے کارروائی شروع کردی۔رحیم یار خان نہر سے نکلے والی نہر کراڑو مائنر برجی نمبر 4کے قریب نہر کنارے کھیلتی ننھی 6سالہ بچی نہر میں گر کر جاں بحق۔بچی کے والد محمد سلیم نائچ نے اپنے مدد آپ کے تحت اسے نہر سے نکالا۔گھر میں ننھی محصوم بچی کی اچانک موت پر لواحقین پر غشی کے دورے بچی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔بورے والا کے قریب پاکپتن لنک کینال میں 9 گھنٹے قبل ڈیڑھ بجے شب مقامی لوگوں نے دیکھا کی ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر نہر میں جا گری ہے جسکی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے آپریشن کا آغاز کر دیا اور 9 گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد گہرے پانی میں ڈوبی کار اور اس میں سوار شخص کو مردہ حالت میں نکال لیا گیا کار سوار شخص کی شناخت حکیم منیر احمد سکنہ 373/ ای بی کے نام سے ہوئی جو کہ حاصلپور سے ایک مریض چیک کر کے بورے والا سے ہوتا ہوا اپنے گاں واپس جا رہا تھا کی کار بے قابو ہو کر نہر میں جا گری ریسکیو ٹیم نے نعش اور کار ورثا کے حوالے کر دی۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -