کرنٹ لگنے سے مزدور ہلاک، مقدمہ سے قتل کی دفعات ختم
راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نواحی علاقے جام پورشہر میں بجلی کے کرنٹ اور واپڈا کے اہلکاروں کی سازش سے قتل ہونے والے عطاء اللہ ببر کے نامزد قتل کے مقدمہ میں پولیس نے قتل کی دفعات ختم کردیں۔ورثاء سراپا احتجاج بن گئیمقتول کی والدہ نے ئی کورٹ سے رجوع کرنے کافیصلہ کرلیا تٖفصیل کے مطابق دس روز قبل گلشن اباد واپڈا میں واپڈا اہلکاروں (بقیہ نمبر36صفحہ7پر)
نے محنت کش عطاء اللہ ببر کو کھمبے پر چڑھا کرکے گریڈ سے بجلی چالو کر دی ہے جس سے وہ ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے ورثاء کے اصرار پر ایس ڈی او عبدالخالق جروار۔ لائن سپریڈنیٹ جام اے ڈی و ایل ایس محمد علی وقیصر بھٹہ کے خلاف زیر دفعہ تین سو دو کے تحت قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ ورثاء کے تحفظات پر ڈی ایس پی پرویز احمداحمدانی ممبر قومی اسمبلی جعفرخان لغاری کو قتل کی دفعات برقرار رکھنے کی یقین دہانی کرائی لیکن دوسرے روز مبینہ طور پر رشوت یاسیاسی پریشر میں اکرکے قتل کی دفعات کو ختم کرکے تین سوبائیس دفعات لگا دیں جس پر ورثاء سراپا احتجاج بنگئے ۔ سابق ضلع وائس چیرمین راجن پور وتحریک انصاف کے صوبائی رہنماء مرزا شہزاد ہمایوں کے ڈیرہ پر پہنچ گئے اور قتل کی دفعات بحال کرنے کے علاوہ احتجاج کرنے کا مطالبہ کیا۔ جس پر انہوں نے ڈی ایس پی کو تمام تر صورتحال سے اگاہ کیا۔ اور ورثاء کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ دوسری طرف مقتول کی ماں نے ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کے علاوہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے افس کے سامنے خود سوزی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔دوسری طرف شہری ومذہبی حلقوں نے غریب محنت کش کے مقدمہ میں قتل کی دفعات کو ختم کرنے پر افسو س کا اظہار کرتے ہوئے ائی جی پنجاب وڈی ائی جی ڈیرہ۔ ڈی پی او راجن پور سے عطاء اللہ ببر کی والدہ کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
دفعات ختم