معمولی رنجش، شہری پر تیزاب سے حملہ  پولیس کارروائی شروع، ایک ملزم گرفتار

    معمولی رنجش، شہری پر تیزاب سے حملہ  پولیس کارروائی شروع، ایک ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 مظفرگڑھ (نامہ نگار)خان گڑھ کے محلہ قادر آباد میں صبح کی نماز پڑھ کر نکلے والے نمازی فدا حسین پر معمولی تلخ کلامی پر ملزمان سجاد عرف پی ٹی اور مختیار نے تیزاب (بقیہ نمبر37صفحہ7پر)
پھینک دیا اور فرار ہو گئے۔اہل محلہ نے 15 پر بار بار اطلاع دی تاہم  اطلاع دیے جانے کے باوجود خان گڑھ پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی، اس دوران محلہ داروں نے محمد فدا حسین کو زخمی حالت میں رورل ہیلتھ سنٹر خان گڑھ منتقل کر دیا۔جسے تشویش ناک حالت ہونے پر نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے، خان گڑھ پولیس نے پہنچ کر کارروائی شروع کر دی۔زخمی فدا حسین نے پولیس کو بتایا کہ اس کے گھر کے سامنے ملزم سجاد روزانہ پیشاب کرتا تھا جسے کئی بار منع کیا گیا لیکن وہ باز نہ آیا، گزشتہ روز اس بابت اس کی سرزنش کی تھی، جس کی رنجش پر اس پر تیزاب پھینک دیا گیا، جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم مختیار کو گرفتارکر لیا ہے۔
گرفتار