کورونا سے صحتیاب ہونیوالا شخص اگلے دس ماہ85فیصد محفوظ رہتاہے،تحقیق
ملتان(نیٹ نیوز)ایک بار کورونا وائرس سے متاثر ہونیوالے افراد میں اگلے 10ماہ تک کووڈ 19 سے دوبارہ بیمار ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک کم ہوتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔لندن کالج یونیورسٹی کی اس تحقیق میں اکتوبر 2020سے فروری 2021 کے دوران کیئر ہوم کے عملے اور وہاں (بقیہ نمبر39صفحہ7پر)
رہنے والے 2ہزار سے زیادہ افراد میں کووڈ 19 کی شرح کا جائزہ لیا گیا تھا۔ان افراد کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا جن میں سے ایک کو 10ماہ پہلے کووڈ 19 کی تشخیص ہوچکی تھی جبکہ دوسرا اس وبائی بیماری سے محفوظ رہا تھا۔انہوں نے دریافت کیا کہ جن افراد کو ماضی میں کووڈ 10کا سامنا ہوچکا ہوتا ہے ان میں صحتیابی کے بعد اگلے 4ماہ میں دوبارہ بیمار ہونے کا امکان اس کا شکار نہ ہونے والے کے مقابلے میں 85فیصد کم ہوتا ہے۔
کورونا