جام پور میں دن دہاڑے  خاتون اغواء، کارروائی شروع

جام پور میں دن دہاڑے  خاتون اغواء، کارروائی شروع

  

 راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر )   جام پور میں دن دہاڑے چار ملزمان نے  ملازمہ کو اغواء کر لیا۔ پولیس نے مغویہ کے خاوند کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے مغویہ کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق پتی قاضی کے رہاشی ریاض احمد ولد خدابخش احمدانی نے پولیس کو دی (بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میری بیوی ریحانہ بی بی جوکہ مقامی ڈاکٹر فوزیہ بزدار کے پاس بطور ڈسپنسر کام کرتی ہے۔ ڈیوٹی سے واپس گھر کی طرف ارہی تھی اچانک سفید کار میں لوگ جن میں صابر حسین احمدانی۔ نصر اللہ ببر دو نامعلوم ملزمان نے زبر دستی میری بیوی کو کار میں ڈال کرکے فرار ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 496ت۔ پ مقدمہ درج کرکے مغویہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔ اسی طرح ایک اور مقدمہ کے مطابق جائیداد کی خاطربھائی بھائی کا دشمن بنا گیا۔ قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کرنے ودیگر الزامات پر مقدمہ درج۔محمد حذیفہ ولد غلام محی الدین احمدانی نے پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ حمزہ میرا حقیقی بھائی ہے۔ جائیداد کے تنازعہ پر دشمن ہو گیا کئی بار قتل کرنے کی دھمکیاں دے چکا ہے۔ گزشتہ روز قتل کرنے کی غرض سے گھر میں داخل ہو گیا۔ گھر والوں نے بچا لیا۔ اب کسی وقت بھی قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کرناچاہتاہے۔ میری زندگی کو خطرہ ہیں۔ پولیس نے ملزم کے خلاف زیر دفعہ506ت۔ پ مقدمہ درج کرکے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔ 

کارروائی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -