ٹبہ سلطان پور: وحشیانہ تشدد سے میرج ہال مالک جاں بحق، ملزم بدستور غائب
مظفر گڑھ، ٹبہ سلطان پور، دو کوٹہ(نامہ نگار، نمائندہ پاکستان) ٹبہ سلطان پور کے نواحی علاقہ چک نمبر195ڈبلیو بی میں مبینہ طور پر خاتون کو چھیڑنے پر بااثر افراد نے میرج ہا ل کے مالک کو میرج ہال سے اغواء کر تے ہوئے اپنے ڈیرے پر لیجا کر شدید تشدد کا نشانہ بناڈالاتشدد کے باعث50سالہ شخص محمد شاہد کی حالت غیر ہوگئی جس کو بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جابحق ہوگیا تفصیل کے (بقیہ نمبر41صفحہ7پر)
مطا بق ٹبہ سلطان پورکے نواحی علاقہ چک نمبر195ڈبلیو بی کے رہائشی 50سالہ شخص محمد شاہد نے دوکوٹہ روڈ پر میرج ہال بنارکھا ہے میر ج ہال کے مالک محمد شاہد کو علاقہ کے بااثر افراد نے مبینہ طور پرمیرج ہال کے روم میں خاتون کو چھیڑنے کے الزام میں زبردستی محمد شاہد کو اغواء کر نے کے بعد ڈیرے پر لیجا کر بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا تشدد کے باعث میرج ہال کے مالک محمد شاہد کی حالت غیرہوگئی جس کو فوری طور پر تشویشناک صورتحال کے باعث بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر محمد شاہد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جابحق ہوگیا تشدد کے باعث جابحق ہونے والے میرج ہال کے مالک محمد شاہد کی لاش پوسٹ مارسٹ مارٹم کے لئے رورل ہیلتھ سنٹر لائی گئی جہاں پر پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد پولیس نے ضرروی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی تاہم پوسٹ مارٹم ہو نے کے باوجود پولیس تھانہ ٹبہ سلطان پور کی جانب قتل ہونے والے میرج ہال کے مالک محمد شاہد کے ورثاء کی جانب سے مقدمہ اندراج کے لئے درخواست بھی گزاری گئی تاحال ابھی تک بااثر افراد کے خلاف مقدمہ درج نہ ہوسکا ہے ذرائع کے مطا بق تشدد کر نے والے بااثر افرادنے محمد شاہد کو زخمی تشویشناک حالت میں ورثاء کے حوالے ایک سابق چیئر مین کی موجودگی میں اس شرط پر کیا تھاکہ وہ پولیس کاروائی نہیں کریں گے۔ مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں تھانہ صدر کی حدود میں بااثر افراد نے اپنی عدالت لگا لی یاسین کھمبار نے اپنے 2 بیٹوں کے ہمراہ ہمراہ بلال نامی نوجوان کو رسیوں سے باندھ کر گرم تپتی ہوئی زمین پر لٹا کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور تشدد کی وڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ بھی کر دی تفتیشی افسر سب انسپکٹر مقبول نے تشدد کے مرتکب ملزمان کو وی آئی پروٹوکول دینے کے بعد ان کے دباو پر پولیس تھانہ صدر نے الٹا مدعی کے خلاف زیادتی کی جھوٹی ایف آئی آر کاٹ دی ہے۔ متاثرہ شخص کے ورثا نے ڈی پی او مظفرگڑھ حسن اقبال سے فوری انصاف دلانے کی اپیل کی ہے۔
ویڈیو وائرل