علاقے کی ترقی اولین ترجیح، 3مزید فلٹریشن پلانٹ لگائیں گے، داؤد سلیمانی
وہوا(نمائندہ پاکستان)حلقہ285 میں زیر تعمیر ترقیاتی و تعمیراتی منصوبوں میں کرپشن برداشت نہیں کی جائیگی اور اگر کوئی ملوث پایاگیااس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)
گی افسران اور ٹھیکیدار اپنا قبلہ درست کر لیں یہ بات ممبر صوبائی اسمبلی خواجہ حافظ محمد داؤد سلیمانی نے اپنے دورہ وہوا کے موقع پر عبدالستار آخوند زادہ کی طرف سے دی گئی ٹی پارٹی میں گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے چار ٹیوب ویل مکمل کر کے پائپ لائنوں کی تنصیب کا کام شروع ہے جسے جلد مکمل کرکے پانی کی سپلائی شروع کرکے آبی بحران پر قابو پالیا جائے گا انہوں نے بتایاکہ قبل ازیں لگائے گئیآر او فلٹریشن پلانٹ جو فنی خرابی کی وجہ سے بند پڑے تھیانہیں فوری طور پر چالو کرانے کے لیے متعلقہ محکمہ کو ہدایت کی گئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ جلد وہوا میں مختلف مقامات پر3 مزید فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے جبکہ محلہ سخی سلطان نورنگ میں آر او پلانٹ لگایا جائے گا قبل ازیں انہوں نے صدر انجمن تاجران وہوا حاجی اشرف محمود لغاری کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی اورسردار عاشق حسین کلاچی، مختیار حسین کلاچی، ملک جاجو سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
داؤد سلیمانی