حنیف پتافی سے پی ایم اے وفد کی ملاقات، مختلف مسائل پر تبادلہ خیال

حنیف پتافی سے پی ایم اے وفد کی ملاقات، مختلف مسائل پر تبادلہ خیال

  

 ملتان (وقائع نگار)مشیر صحت وزیر اعلی پنجاب حنیف پتافی نے کہا ہے کہ نشتر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی رہائش کے لئے ریذیڈینشل ٹاور سمیت ہسپتالوں کا سیکیورٹی بل (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

اور نشتر ہسپتال میں پیٹ سکین کی سہولت جلد وزیر اعلی پنجاب کی منظوری سے فراہم کی جائیگی وزیر اعلی پنجاب کا فوکس جنوبی پنجاب کی جانب ہے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں فیکلٹی کی کمی کو بھی جلد پورا کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کر رہے تھے ان سے ملاقات کے موقع پر کیا اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے انہیں نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال میں فیکلٹی کی شدید کمی اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل سے متعلق آگاہ کیا جبکہ نشتر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی رہائشی مسائل کے حل کے لئے تجویز کردہ ریذیڈینشل ٹاور کی جلد منظوری کی ضرورت سے متعلق بھی بتایا جبکہ کینسر کے مریضوں کی تشخیص کے لئے پیٹ سکین کی اہمیت سے متعلق آگاہ کیا جبکہ پنجاب اسمبلی سے ڈاکٹروں کے سیکیورٹی بل کو منظور کروا کر لاگو کرنے کا مطالبہ کیا اس موقع پر وفد نے خصوصی طور پر درخواست کی کہ شہید وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کے اہل خانہ کو یونیورسٹی رہائش گاہ میں رہنے کی منظوری دلوائی جائے جو کہ کورونا وبا میں جان دینے والے شہید وائس چانسلر کے اہل خانہ کو ایک معمولی خراج تحسین ہو گا جس پر مشیر صحت پنجاب حنیف پتافی نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا تمام تر فوکس جنوبی پنجاب اور باالخصوص یہاں صحت اور تعلیم کے شعبوں پر ہے وزیر اعلی پنجاب جلد ملتان کا دورہ کریں گے جہاں انہیں ہسپتالوں کا دورہ بھی کروایا جائے گا اور مسائل سے آگاہ کیا جائے گا اور ان تمام مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے گا۔

تبادلہ خیال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -