حکومت فلاپ، دعوؤں سے عوام کو ریلیف نہیں ملے گا، رضا ربانی کھر

  حکومت فلاپ، دعوؤں سے عوام کو ریلیف نہیں ملے گا، رضا ربانی کھر

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبر قومی اسمبلی ملک رضا ربانی کھر نے کہا  ہے کہ سلیکٹڈ حکمران انتخابات میں عوام سے کئے گئے وعدوں سے مکر چکے ہیں، عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کی دلدل میں دھکیل دیاگیا، مہنگائی کے ہاتھوں عوام دووقت کی روٹی کے محتاج ہوچکے ہیں،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

 کو جب اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے آئینہ دکھایا جاتا ہے تووہ منفی ہھتکنڈوں اور انتقامی سیاست پر اتر آتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام کی فلاح و ترقی میں ایک قدم بھی آگے نہیں بڑھ سکی، نہ تعلیم و صحت پر توجہ دی گئی اور نہ ہی عوام کی بے روزگاری کے خاتمہ کے لئے منصوبہ بندی کی گئی زبانی جمع خرچ کے علاوہ حکومت کی کوئی خاص کار کرد گی دکھائی نہیں دے رہی ہے،انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی کار کردگی کا زمین بوس ہوتے گراف کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ملک کے 90 فیصدعوام نے اظہار رائے ان کی مخالفت میں اور10 فگر سے بھی کم رائے ان کے حق میں دی ہے،ملکی تاریخ میں اس سے بڑھ کر بری طرح فلاپ ہونے والی حکومت کی کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔

رضا ربانی کھر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -