کاشتکار ریلیف پروگراموں سے فائدہ اٹھائیں، فاروق امان اللہ
راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر، تحصیل رپورٹر، نامہ نگار) وزیراعظم پاکستان عمران خان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت راجن پور میں زرعی نمائش کاانعقاد، تقریب کے مہمان خصوصی چیئر مین قائمہ کمیٹی بلدیات پنجاب سردار فاروق امان اللہ دریشک جبکہ دیگر مہما نوں میں اسسٹنٹ کمشنر آصف اقبال،معروف زمیندار سردار جمیل الرحمان بزدار،ڈی ڈی اوواٹر منیجمنٹ(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)
،کاٹن ریسرچ سنٹر انچارج، ڈی ڈی اولائیوسٹاک تھے تقریب میں راجن پور تحصیل بھر سے زمینداروں اور کسانوں نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ر مہمان خصوصی چیئر مین قائمہ کمیٹی بلدیات سردار فاروق امان اللہ خان دریشک نے کہا کہ زرعی نمائش تقریب کاانعقاد خوش آئند ہے زراعت سے اس ملک کی ترقی وابستہ ہے موجودہ حکو مت کسانوں کو کسان کارڈ،فصلات بیمہ تکافل سمیت تمام مراعات فراہم کررہی ہے کسان حکو مت کے ریلیف پروگراموں سے بھرپور فائدہ اُٹھا ئیں اسسٹنٹ کمشنر آصف اقبال نے کہا کہ زرعی ماہرین نے زمینداروں کواس نمائش میں فصلات کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کے حصول کے مفید مشورے دیئے اُمید ہے کہ زرعی نمائش کی یہ پروگرام زمینداروں کے لئے مفید ثابت ہوگازرعی ماہرین ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد آصف،ڈاکٹر شعیب کریم نے خطاب کے دوران کہا کہ کسان کپاس پرسپرے کی بجائے مٹی کا تجزیہ کرا کر ضروری نمکیات استعمال کریں مہمان خصوصی ودیگر مہمانوں نے مختلف زرعی کمپنیوں کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز کاوزٹ بھی کیا زرعی نمائش تقریب میں عبداللہ عامر دریشک، کلیم اللہ دریشک، با بر خان ودیگر شخصیات بھی شریک ہوئیں۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ پنجاب/ایم پی اے سردار فاروق امان اللہ خان دریشک نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کی صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔اپنی عوام کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے ہوم کورونا ویکسی نیشن سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے۔جس میں 60سال سے زائد عمر کے بزرگ شہری اور دن بھر کام میں مصروف افراد کو گھر گھر جا کر کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔یہ باتیں انہوں نے ہوم کورونا ویکسی نیشن سروس کا افتتاح کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر فوکل پرسن برائے کورونا ویکسی نیشن ڈاکٹر علی ہاشم خان اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات موجود تھیں۔ضلعی فوکل پرسن برائے کورونا ویکسی نیشن ڈاکٹر علی ہاشم خان نے بتایا کہ ضلع راجن پور میں پانچ ویکسی نیشن سنٹرز کام کر رہے ہیں اور اب مزید چار ویکسی نیشن سنٹرز کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔یہ سنٹرز محمد پور،فاضل پور،حاجی پور اور کوٹ مٹھن میں بنائے گئے ہیں تاکہ لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے بلدیات پنجاب سردار فاروق امان اللہ خان دریشک نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان ملک کوترقی کی راہ پر دیکھنا چاہتے ہیں آج تک کسی حکومت نے کسانوں کی فلاح وبہبود کیلئے اتنے اقدامات نہیں اُٹھا ئے جتنی موجودہ حکومت اُٹھا رہی ہے وزیراعظم پاکستان ماحولیات اور زراعت کی بہتری کیلئے فکر مند ہیں اور ایسے میں جنگلات اُگانے اور کسانوں کی فلاح کیلئے کسان کارڈ، فصلات کے لئے بیمہ پا لیسی، کسانوں کوسستے داموں کھاد،بیج اورزرعی آلات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں زرعی ملک ہو نے کے ناطے کسانوں کی فلاح عصر حاضر کاتقاضا ہے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت نے جہاں ملک کو لوٹا وہیں زراعت کوبھی تباہ کیا ہمسایہ ملک بھارت میں صرف 74زرعی کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں مگر بھارت سے کئی گناء کم آبادی والے ملک میں کرپشن اور اپنوں کونوازنے کی خاطر ہزاروں کی تعداد میں زرعی کمپنیوں کے قیام کے لئے لائسنس جاری کئے گئے جس سے کو آلٹی تباہ ہوئی اور آج ہماری زراعت زبوں ضالی کا شکار ہے اس موقع پر کلیم اللہ خان دریشک، اسسٹنٹ کمشنر آصف اقبال، عبداللہ عامر دریشک سمیت کئی شخصیات ان کے ہمراہ تھیں۔چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی لوکل گورنمنٹ پنجاب سردار فاروق امان اللہ خان دریشک کی اسسٹنٹ کمشنر راجن پور آصف اقبال کے ہمراہ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر کسان کارڈ کی افتتاحی تقریب میں بطورِ مہمان خصوصی شرکت اس موقع پر سردار فاروق امان اللہ خان دریشک نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے کسانوں کے لیے کسان کارڈ اجراء کر کے کسانوں کے دل جیت لیے۔
فاروق امان اللہ