کوٹ ادو، میونسپل کمیٹی کاآج اجلاس عام، ایجنڈا بھی فائنل
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) سپریم کورٹ کے حکم پربلدیاتی اداروں کی بحالی کے بعدچیئرمین میونسپل کمیٹی کوٹ ادونے آج اجلاس عام منعقد کرنے کا اعلان کر دیا،اس حوالے سے چیئر مین میونسپل کمیٹی ملک شاہد حسین برار نے کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے رٹ پٹیشن کا فیصلہ سناتے ہوئے بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کا حکم دیا، لیکن پنجاب حکومت حکم عدولی کر رہی(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)
تھی، جس پر توہین عدالت کی پٹیشن دائر کی، چیف جسٹس نے 25مئی 2021کو حکم جاری کیا تھاکہ تمام بلدیاتی نمائندے اپنے آفس کا چارج لیں،اس لئے سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو بروئے کار لاتے ہوئے میونسپل کمیٹی میں بلدیاتی نمائندوں کا اجلاس آج صبح11 بجے بلایا گیا ہے جس کی ریکوزیشن چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کو جمع کروا دی گئی ہے،اجلاس میں تیاری سالانہ بجٹ2021-22 کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی، فلسطین میں اسرائیل ریاستی دہشت گردی سمیت بلدیاتی اداروں کی بحالی پر سپریم کورٹ شکریہ ادا کرنے کے ایجنڈے شامل ہیں۔
جمع