پانی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو دونوں ممالک میں جنگ ہوسکتی ہے، ظہور دھریجہ
ملتان (سٹی رپورٹر)قوم پرست رہنما ظہور دھریجہ نے کہاہے کہ آبی ذخائر کی کمی مسئلہ عالمی مسئلہ ہے مگر پاکستان پہلے دن سے ہی پانی کے مسئلہ میں
(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)
الجھا ہوا ہے تقسیم کے وقت پاکستان کے مغربی حصے کو پانی سے محروم کیا گیا تھا کہ مغربی پاکستان کے دریا انڈیا سے آتے تھے 1960میں سند ھ طاس معاہدے کے وقت حکمرانوں نے تین دریا بیچ دیئے تھے جس کا سب سے زیادہ نقصان سرائیکی وسیب کوہوا ہے ایک وقت سرائیکی خطہ سیت سندھو کہلواتا تھا یعنی سات دریاؤں کی سر زمین، آج یہ خطہ پانی کی بوند بوند کو ترس رہاہے پانی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو پانی کے مسئلہ پر عالمی جنگ ہو سکتی ہے۔
ظہور دھریجہ