حقائق کے برعکس رپورٹ، وہاڑی سپیشل برانچ انچارج کیخلاف انکوائری شروع

  حقائق کے برعکس رپورٹ، وہاڑی سپیشل برانچ انچارج کیخلاف انکوائری شروع

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) قبضہ گروپ سے ساز باز ہو کر ویگن سٹینڈ کے خلاف حقائق کے برعکس غلط خفیہ(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

 رپورٹ کرنے پر سرکاری ایجنسی سپیشل برانچ کے انچارج کے خلاف شہری کی درخواست پر ڈی آئی جی کے حکم پر انکوائری شروع کر دی گئی خفیہ اہلکار کورونا ایس او پیز کی آڑ میں تاجر حضراتِ سے بھی مال بٹورتے رہے تفصیلات کے مطابق بوریوالا کے شہری شعیق احمد گیلانی نے ڈی آئی جی سپیشل برانچ کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل برانچ بوریوالا کے انچارج عارف بھٹی نے ایک ٹرانسپورٹر رشید سومی گجر جس کا قبضہ گروپ سے تعلق ہے کے ساتھ سازباز ہوکر ان کے نجی ویگن سٹینڈ کے خلاف حقائق کے بالکل برعکس اعلی حکام کو خفیہ رپورٹنگ کی ہے سپیشل برانچ کی رپورٹ پر ٹریفک سے متعلقہ حکام  نے انکوائری کی تو سپیشل برانچ کی طرف سے کی گئی رپورٹ میں لگائے گئے تمام الزامات درست ثابت نہ ہو سکے جس پر حقائق کے منافی دی گئی درخواست داخل دفتر کر دی گئی شہری شعیق احمد گیلانی کی طرف سے دی گئی درخواست کی روشنی میں ڈی آئی جی سپیشل برانچ کے حکم پر ڈی ایس پی سپیشل برانچ وہاڑی نے اختیارات سے تجاوز اور ان کے غلط استعمال پر سپیشل برانچ بوریوالا کے انچارج سمیت اہلکاروں کے خلاف وسیع پیمانے پر انکوائری شروع کر دی مذکورہ اہلکار کورونا ایس او پیز کی آڑ میں مختلف تعلیمی اکیڈمیوں، دکانداروں، ہوٹلوں اور ذخیرہ اندوزی کی آڑ میں تاجروں کو بلیک میل کرکے اپنی جیبیں گرم کرتے رہے ہیں تمام متاثرہ افراد نے اعلی حکام سے ان اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

انکوائری شروع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -