مختلف علاقوں میں وارداتیں، شہریوں کولاکھوں روپے کانقصان

 مختلف علاقوں میں وارداتیں، شہریوں کولاکھوں روپے کانقصان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (وقائع نگار)چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان اور نقدی سے محروم ہوگئے۔ پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہیتھانہ کوتوالی کے علاقہ گھنٹہ گھر چوک پیٹرول پمپ لے کیش کاونٹر سے نامعلوم شخص 1 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گیا۔تھانہ گلگشت کے علاقہ سے نامعلوم افراد کارسوار زین سے نقدی(بقیہ نمبر35صفحہ6پر)
 اور ضروری دستاویزات چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ کینٹ کے علاقہ میں نا معلوم افراد سلمان سے مو بائل فون چھین کر لے گئے۔تھانہ جلیل آباد کے علاقہ میں کاشف کی ورکشاپ سے نامعلوم افراد 95 ہزار مالیت کا سامان چوری کرکے لے گئے۔تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے طاہر کی جیب سے 27 ہزار روپے نقدی نکال لی۔بستی ملوک میں نامعلوم افراد مختار کے ٹیوب ویل سے 32 ہزار مالیت کی کارپر کی تار چوری کرکے لے گئے۔ماسٹر مجید نے پولیس بستی ملوک کو دی درخواست میں الزام عائد کیا کہ ملزمان اسکے گھر سے 90 ہزار نقدی اور موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے نامعلوم ملزمان نے اسکے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔۔الپہ سے عابد،گلگشت سے صادق،کوتوالی سے حسین کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
وارداتیں