کیٹل مارکیٹ، فیس وصولی ٹھیکیدار ی نظام سے منسلک کرنیکا فیصلہ 

  کیٹل مارکیٹ، فیس وصولی ٹھیکیدار ی نظام سے منسلک کرنیکا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (سپیشل رپورٹر)عیدالاضحی سے قبل ملتان سمیت پنجاب بھر کی مویشی منڈیوں میں جانوروں پر عائد فیس(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

 وصولی ٹھیکے داری نظام  سے منسلک کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ھے پنجاب حکومت نے عیدالاضحی سے قبل ملتان سمیت پنجاب بھر کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی کے کنڑول میں مویشی منڈیوں میں جانوروں پر عائد پرچی فیس ٹھیکیداری نظام سے منسلک کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ھے اس ضمن میں ڈی جی لوکل گورئمنٹ و چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی میڈم کوثر خان کے مطابق مویشی منڈی موضع جنگل جسونت گڑھ کی ریزرو پرائس 74 کروڑ رکھی گئی ھے ٹھیکے پر فیس وصولی سے حکومت پنجاب کی آمدن میں اضافہ ھوگا۔انھوں نے کہا کہ پنجاب کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی نے پنجاب کے 9 ڈویزن کی مویشی منڈیوں میں جانور انٹری اور پارکنگ فیس کے لئے ٹھیکوں کی نیلامی کے حوالے سے بذریعہ نوٹس ہر خاص و عام کو آگاہ کردیا ہے۔پنجاب کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ اینڈڈویلمپنٹ کمپنی کو پنجاب کے 9 ڈویثرنوں میں 100 سے زائد مویشی منڈیوں میں بولیوں کے لئے پیشکش مطلوب ہے۔ تمام خواہشمند حضرات قواعد و ضوابط کے مطابق لوکل گورنمنٹ کے دفاتر میں اپنے دستاویزات جمع کروا کر بولی میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔ کاغذات مکمل نہ ہونے کی صورت میں بولی دہندہ بولی میں حصہ نہیں لے سکے گا۔ پنجاب کے 9 ڈویزن میں لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، ڈی جی خان، ملتان راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ شامل ہیں۔ لاہور فیصل آباد، ساہیوال میں ٹینڈر جمع کرانے کی آخری تاریخ نو جون، بہاولپور ڈی جی خان ملتان 10 جون جبکہ راولپنڈی، گوجرانوالہ اور سرگودھا میں ٹینڈر جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 جون مقرر کیا گئی ہے۔ طلب کا نوٹس چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کیجانب سے جاری کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق نو ڈویزنز میں اربوں روپے مالیت کے ٹھیکوں کی نیلامی کی جائیگی۔
فیصلہ