گھر میں خطرناک سانپ، اہلخانہ کی دوڑیں،خوف، ریسکیو ٹیم کی بروقت انٹری

  گھر میں خطرناک سانپ، اہلخانہ کی دوڑیں،خوف، ریسکیو ٹیم کی بروقت انٹری

  

 خانیوال (بیورو نیوز)  ہاؤسنگ کالونی جہانیاں میں گھر کے اندر  کچن میں خطرناک سانپ گھس آیا اہل خانہ میں خوف ہراس پھیل گیا۔ شہری نے 1122 کو فون (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

کر کے بلا لیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے جوان  موقع پر پہنچ گئے. ریسکیو جوانوں  نے بروقت پہنچ کر پیشہ ورانہ مہارت کا استعمال کرتے ہوئے خطرناک سانپ کو زندہ پکڑ لیا۔ مالک مکان حاجی اقبال ولد جان محمد نے ریسکیو 1122 کے جوانوں کے بروقت پہچنے اور مدد فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ جبکہ وہاں پر اہل محلہ نے ریسکیو1122 کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

انٹری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -