ڈیتھ، برتھ سرٹیفکیٹ، نکاح،طلاق نامے کی  فیسوں میں اضافہ نامنظور، شیخ عباس رضا

  ڈیتھ، برتھ سرٹیفکیٹ، نکاح،طلاق نامے کی  فیسوں میں اضافہ نامنظور، شیخ عباس ...

  

 بہاول پور(بیورورپورٹ)سابق صدر بہاول پورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری شیخ عباس رضا نے ڈیتھ سرٹیفکیٹ،(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

 برتھ سرٹیفکیٹ، نکاح نامہ اور طلاق نامہ کے کاغذات کی فیسوں میں ہوشربااضافے پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ایک غریب آدمی جس کی روزانہ کی دیہاڑی 500سے 700روپے ہو اور دیہاڑی سے اس کاگزربسرہوتاہو وہ کیسے ہزاروں روپے ایک سرٹیفکیٹ پر لگاسکتاہے، سرٹیفکیٹس کی قیمتوں میں اضافہ قابل قبول نہیں فوری طورپر پرانی قیمتوں کوبحال کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو ڈیتھ سرٹیفکیٹ، برتھ سرٹیفکیٹ، نکاح نامہ اور طلاق نامہ کے سرٹیفکیٹس عوام کو مفت فراہم کرنے چاہئیں اگر حکومت ایک کاغذ کاٹکڑہ بھی عوام کو مفت فراہم نہیں کرسکتی تو ایسی حکومت عوام کی ہرگز خیرخواہ نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے مزید کہاکہ گورنمنٹ آف پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن جس میں ڈیتھ،برتھ اور نکاح نامہ،طلاق نامہ کے ڈاکیومینٹس کی فیسوں میں بے تحاشا اضافہ کیا گیا ہے جو عام غریب عوام کی دسترس سے باہر ہے۔برتھ سرٹیفکیٹ کی فیس100روپے سے بڑھا کر 2000روپے،لیٹ فیس 5000رو پے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی فیس بھی 5000 روپے کر دی گئی ہے جبکہ طلاق نامہ کی فیس بھی اسی طرح بڑھا دی گئی ہے جو تشویشناک صورتحال ہے۔ شیخ عباس رضا نے وزیراعظم پاکستان، وزیراعلیٰ پنجاب مطالبہ کیاکہ وہ ان فیسوں کو فوری کم کرنے کے احکامات جاری کروائیں تاکہ عام غریب آدمی پر بوجھ نا پڑے کیونکہ یہ ڈاکیومینٹس ہر آدمی کی ضرورت ہیں۔

شیخ عباس رضا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -