ٹبہ سلطان پور، سرکاری سکولوں کو اپ گریڈ  کرنیکا اعلان نظر انداز، عوامی حلقوں کا احتجاج

  ٹبہ سلطان پور، سرکاری سکولوں کو اپ گریڈ  کرنیکا اعلان نظر انداز، عوامی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان)  محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)
سے گذشتہ ایک سال قبل ٹبہ سلطان پور، دوکوٹہ، گڑھا موڑ، مترو اور چو ک میتلا کے مختلف گرلز وابوائزپرائمری، مڈل اور ہائی اسکولوں کو اپ گریڈکرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا نوٹیفکیشن جاری ہوئے ایک سال گزرنے کے باوجود اپ گریڈ ہونے والے اسکولوں میں کچھ بھی عملدامد نہ ہوسکا ہے اسکولوں میں سٹاف اور کمروں کی تعداد بھی پہلے والی ہی موجود ہے اور نہ ہی مزید کلاسیں پڑھانے کے لئے نئے ٹیچر تعینات کیے گئے ہیں جس کے باعث طلباء وطالبات کی بڑی تعدادموت کو ہتھیلی پررکھتے ہوئے بسوں کی چھتوں پر بیٹھ کر دوسرے شہروں کے اسکولوں میں شدید گرمی میں جاکر اپنی تعلیم جاری رکھنے پر مجبور ہیں کئی طلباء بسوں کی چھتوں پر بیٹھ کرمیلوں کا سفر کر نے کے دوران بے احتیاطی میں گرکر اپنی جان سے ہاتھ بھی دھو بیٹھے اور اب تک کئی زخمی ہوچکے ہیں علاقہ کی مختلف تنظیموں، طلباء وطالبات اور ان کے والدین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور صوبائی وزیر تعلیم مراد راس سے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ایک سال قبل اپ گریڈہونے والے اسکولوں میں کلاسیں اور پڑھانے والے اسٹاف کی تعداد بڑھا نے کا مطا لبہ کیا ہے تاکہ طلبا ء وطالبات کو مزید تعلیم حاصل کر نے کے لئے اپنے ہی علاقہ میں بہتر سہولیات میسر آسکیں۔
احتجاج