بجٹ: مزدور کی اجرت میں اضافہ، مہنگائی کنٹرول کی جائے: پاکستان فورم
ملتان (سٹی رپورٹر)حکمران عوام کو ریلیف دینے میں اپنا کردار (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)
اداکریں آنے والے بجٹ میں مہنگائی میں کمی، بے روزگار کو روزگار کے مواقع فراہم اور اشیاء خورد نو ش کی قیمتوں میں خاطر خواں کمی کی جائے تاکہ غریب عوام سکھ کا سانس لے سکیں سابق حکمرانوں نے غریب عوام کو دونون ہاتھوں سے لوٹا، جس کی وجہ سے غریب عوام کا حال بے حال ہو چکا ہے پاکستان کی عوام کو موجودہ حکمرانوں سے اچھی توقعات وابستہ ہیں لہذا آنے والے بجٹ میں غریب، مجبور عوام کی توقعات پر پورا اتراجائے ان خیالا ت کا اظہار مختلف سماجی رہنماؤں نے پاکستان فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاکٹر فاروق لنگاہ، جواد امین قریشی، میجر (ر) مجیب الرحمن، منور خورشید صدیقی، عزیز احمد خان، عرفان الحق حقانی، اعجاز رسول سمیت دیگر نے کہاہے کہ اشیاء خورد نوش کی قیمتوں میں ہونے والے آئے روز کے اضافہ نے غریب عوام کو پریشانیوں میں اضافہ کیا ہے موجودہ حکمران ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں لیکن سابق حکمرانوں کو اتنی بے دردی سے ملکی خزانہ لوٹ کر نہ صرف اپنوں کو نوازا ہے بلکہ پاکستان کے غریب مزدور کی محنتوں سے کمائی گئی قومی دولت کو باہر کے ممالک میں منتقل کرکے اپنے اثاثے بنائے ہیں اسی وجہ سے پاکستان کا آج یہ حال ہے انہوں نے کہاہے کہ اچھے حالات او ر دن دیکھنے کے لئے برے دن اچھے انداز میں گزارنے ہوتے ہیں اب پاکستان کو خوشحالی کی طرف گامزن ہونے کے لئے کوئی نہیں روک سکتا پاکستان کی عوام کی جلد مہنگائی بے روزگاری اور غربت سے نجات ملنے والی ہے انہوں نے کہاہے کہ حکمرانوں سے بھی مطالبہ کیا ہے پاکستان کی عوام گذشتہ کئی برسوں سے امتحان سے گزر رہی ہے اب ان میں اتنی ہمت نہیں رہی کہ وہ مہنگائی بے روزگاری کا مزید مقابلہ کرسکیں لہذا جلد سے جلد ان غریب عوام ریلیف دیا ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ، مزدور کی اجرت میں اضافہ مہنگائی میں کمی اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
سروے