مسلم لیگ ن ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلائے گی، احمد یار ہنجرا
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا ء نے کہاہے کہ موجودہ حکومت میں (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)
حقِ حکمرانی کی کوئی بھی صلاحیت موجود نہیں، یہ حکومت ملک کو ترقی نہیں دے سکی اور نہ ہی عوام کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی،قوم بھروسہ رکھیں جلد ہی مسلم لیگ ن عوام کو ان بحران اور مسائل سے نکالنے کے لئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائے گی،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا بڑھتی ہوئی بے تحاشامہنگائی بے روزگاری اور غربت سے عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں،موجودہ حکمرانوں کی عوام دوستی اور عوام دشمنی کا پیمانہ بھی عوام نے محض 3 سال کی مدت میں ملاحظہ کیاکہ کس حد تک یہ حکومت قوم کے لئے اپنے دل میں درد رکھتی ہے،ہر آنے والا دن قوم کے لئے غربت اور کرب کی صورتحال لیکر آتا ہے،انہوں نے پہلے 90دن کی مہلت مانگی اس کے بعد ترتیب وار مہلت حاصل کرتے گئے اب انہیں 3 سال مکمل ہونے کو ہے تاہم مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کے حوالے سے صورتحال معمول پر آنے کی بجائے آئے روز بگڑتی جارہی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ملک و قوم کو موجودہ صورتحال سے نکالنے کے لئے صرف اور صرف مسلم لیگ ن ہی حکمت عملی مرتب کرسکتی ہے اور وطن عزیز کو پوری دنیامیں کامیاب مملکت کے طور پر متعارف کراسکتی ہے۔
احمد یار ہنجرا