حکومت مختلف فورمز پر مستحق افراد کو سہولتیں فراہم کررہی ہے، چوہدری مسعود احمد

  حکومت مختلف فورمز پر مستحق افراد کو سہولتیں فراہم کررہی ہے، چوہدری مسعود ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لیاقت پور(نامہ نگار) تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)
 مسعود احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب حکومت فلاحی اور انسان دوست معاشرے کے قیام کے لیئے سرگرم عمل اور تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے صوبائی بیت المال کے امدادی چیک مستحقین میں تقسیم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب مختلف پروگراموں کے تحت غریب اور مستحق افراد کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کر رہی ہے، بیت المال کی طرف سے دی گئی امداد سے کثیر تعداد میں مستحق افراد مستفید ہو رہے ہیں پنجاب بیت المال کے دیگر پروگراموں میں معذور افراد میں ویل چئیرز، مستحقین میں جہیز فنڈز،طلبا کے لئے وظائف کی فراہمی اور دیگر پروگرام انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اس موقع پر چئیرمن ضلعی بیت المال کمیٹی رحیم یارخان رانا محمد عبداللہ، ارکان ضلعی بیت المال کمیٹی جام معین الدین لاڑ اور مرتضی تبسم بھی موجود تھے۔
چوہدری مسعود احمد