بجٹ میں ریلیف نہ ملا تو سڑکوں پر آجائیں گے، مختلف شخصیات کا ردعمل

بجٹ میں ریلیف نہ ملا تو سڑکوں پر آجائیں گے، مختلف شخصیات کا ردعمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان حکو مت بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)
کرے اگر رواں ماہ کے بجٹ میں بھی صرف لفظوں کا ہیر پھیرہواتو پھر عوام حکو مت کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کے لئے مجبورہوجائیں گے پہلے ہی عوام گذشتہ 3سال سے مسلسل مہنگائی، بے روز گاری کی چکی میں رگڑ کھاتے چلے آرہے ہیں حکو مت مہنگائی کی چکی میں رگڑی ہوئی عوام کا مزید امتحان نہ لے پہلے ہی عوام موجودہ حکو مت سے تنگ آچکے ہیں اگر وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار عوام کی حمایت حاصل کر نا چاہتے ہیں تو بجٹ عوام دوست ہونا ضروری ہے کوئی نیا ٹیکس لگا نے سے گریز کرتے ہوئے بے روز گاری اور مہنگائی کو ختم کرنے کے لئے انقلابی اقدامات کر ناوقت کی ضرورت بن چکے ہیں ان خیالات کااظہار ٹبہ سلطان پور کی مختلف تنظیموں کے افراد مہر محمد مشتاق آرائیں، سجاد خان منیس، چوہدری کاشف کمبوہ، عبدالرشید خان نمر،چوہدری عبداللہ جٹ اور شیخ عبدالرشید ترپال والے نے بجٹ کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہو نے کہا کہ بجٹ سال2021اور22عوامی اُمنگوں کے مطابق ہونا چاہیے تاکہ مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام سکھ کا سانس لے سکے۔
ردعمل