بجٹ میں مہنگائی،بیروزگاری کا سیلاب آئیگا،لیگی رہنما نور الحسن تنویر

    بجٹ میں مہنگائی،بیروزگاری کا سیلاب آئیگا،لیگی رہنما نور الحسن تنویر

  

 ہارون آباد(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماو ڈویژنل (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

صدر چوہدری نور الحسن تنویر ایم این اے حلقہ 169نے پبلک سیکرٹیرٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار عوام اور معیشت کے لیے تباہی کا سونامی ثابت ہوئی ہے اور ہارون آباد سمیت ضلع بہاولنگر کے علاقے کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا اور یہ عوام سے انتقام لینے کی منفی پالیسی اختیار کیے ہوئے ہیں جو سراسر عوام کے حقوق کی تلفی اور عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے. ترقیاتی منصوبوں میں میانوالی اور تونسہ کو نوازا جا رہا ہے اور تخت میانوالی اور تخت تونسہ کی سیاست نے پنجاب کے عوام کو محرومیوں سے دوچار کر دیا ہے. قومی اسمبلی میں حلقہ کے عوام کے مسائل کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ ضد اور انتقام کی آگ میں جلتے حکمرانوں نے اس حلقہ کے عوام کو پسماندہ رکھنے کی کوشش کر نے کی ہٹ دھرمی اپنا رکھی ہے. تمام حلقوں میں برابر کی سطح پر ترقیاتی فنڈز کا اجراء ہی عوامی سیاست ہوتا ہے لیکن حکمران عوامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے. مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اور نیک نیتی سے پالیسیاں اختیار کی ہیں اگلے ہفتے میں ممکنہ بجٹ کے بارے میں مسلم لیگ ن نے پری بجٹ جائزہ پیش کیا ہے اور عوام کے لئے یہ بجٹ مہنگائی اور بیروزگاری کا سیلاب لاےء گا اور مسائل کا انبار مزید گھمبیر ہونے کے خدشہ کو پہلے ہی ہماری جماعت نے عوام کے سامنے پیش کر دیا ہے نالائق ہونے کے ساتھ ساتھ یہ حکومت کرپشن میں بھی ریکارڈ پر ریکارڈ قائم کر رہی ہے اور کرونا فنڈز سے لیکر رنگ روڈ تک ان کی نااہلی اور کرپشن کی ایسی عجب اور غضب کہانیاں ہیں کہ عوام دنگ رہ جائیں گے. تین سال گزرنے کے بعد بھی حکومت کی جانب سے کوئی میگا پراجیکٹس متعارف نہیں کرایا گیا اور قرضے بھی کئی فیصد بڑھ چکے ہیں اور ترقیاتی منصوبوں کا بھی دور دور تک کوئی بھی نشان نہیں ہے عوام کے لئے دو وقت کی روٹی پوری کرنا ممکن نہیں رہا ہے اور غریب مکاوء پالیسی نے اس حکومت کو تاریخ کی بدترین گورنمنٹ ثابت کر دیا ہے حکمران خود کہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن نے وافر بجلی پیدا کی ہے تو اس وقت لوڈ شیڈنگ سے عوام کو خوار کیوں کیا جا رہا ہیحکومت اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے اور بہت جلد اس کا خاتمہ ہو جائے گا کیونکہ یہ حکومت سب کیلیے بوجھ کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

نورالحسن تنویر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -