کونڈی کو حلقہ کی ماڈل یونین کونسل بنائیں گے، نذیر خان بلوچ

کونڈی کو حلقہ کی ماڈل یونین کونسل بنائیں گے، نذیر خان بلوچ

  

لودہراں (بیوررپورٹ)ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری نذیر خان بلوچ نے کونڈی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی پی 228 کے لیے ایک ارب روپے کا کام منظور کروا کے آیا ہوں  جتنا بجٹ کونڈی (بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

کی ترقی پر خرچ کرنا پڑا کریں گے اسے حلقہ کی ماڈل یونین کونسل بنائیں گے اس موقع پر صاحب یار خان بلوچ، صوبہ خان بلوچ کا فیملی ممبران اور علاقے کی دیگر شخصیات نے نزیر خان بلوچ ممبر صوبائی اسمبلی کی حمایت کا اعلان کیا ان کے ہمراہ رحیم یار خان،حاجی مختیار حسین سابقہ ممبر،حاجی صوبہ خان بلوچ،ملک تنویر سومرو،ملک اصغر سومرو،محمد خان ولد نواب خان،مہر اسلم سیال،الللہ رکھا بلوچ،خان خورشید نمبردار،مہر حاجی محمد سیال،حاجی امین اتیرا، محمد رفیق خان ولد بہادر خان،حاجی محمد اصغر،حافظ محمد بلال ودیگر موجود تھے اس موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے نذیر خان بلوچ نے کہا میرا دل کونڈی کے لوگوں کے ساتھ جڑا ہوا ھے پچاس سال سے یہاں کے لوگوں کا جو استحصال ہو رہا ہے اب وہ نہیں ہو گا تعلم،صحت،فلٹریشن پلانٹ،پپچاس سال سے آپ لوگوں کی نوکریوں کا حصہ کہاں گیا موضع کونڈی کا نام پورے حلقے سے بڑا نام ھے کونڈی کی سڑکیں،اور نوکریاں کونڈی کے لوگوں کو ترجیح بنیادوں پر ملیں گی آخر میں مقامی افراد نے نذیر خان بلوچ کی دستار بندی کی گئی ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے گئے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اس موقع پر معروف تاجر رہنما چوہدری رفیق،حاجی اقبال متڑا،پنوں خان،جام محمد اظہر،حاجی محمد عابد،تنویر خان کے علاوہ علاقے کے معززین کثیر تعداد میں شریک تھے۔

نذیر بلوچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -