تنخواہوں میں معمولی اضافہ ملازمین پر ڈرون حملہ، ایپکا عہدیدار

     تنخواہوں میں معمولی اضافہ ملازمین پر ڈرون حملہ، ایپکا عہدیدار

  

خیر پور، سادات (نمائندہ پاکستان)ایپکا پاکستان کے مرکزی (بقیہ نمبر3صفحہ6پر)

چیئرمین اسلم خان مرکزی صدر اسداللہ درانی مرکزی سیکرٹری جنرل میاں اکرام الحق صوبائی صدر خیبر پختونخوا سریر خان اور مرکزی میڈیا کوارڈینیٹر ظفر سومرو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین ریاست کا ہراول دستہ ہوتے ہیں مگر گذشتہ تین سالوں سے تبدیلی سرکار مسلسل انکو نظر انداز کر رہی ہے چھوٹے   ملازمین مہنگائی کی وجہ سے ذہنی مریض بن گئے  ہیں قلیل تنخواہ میں گذارہ کرنا مشکل ہو گیا  ہے انہوں نے کہا کہ  حکومت نے مہنگائی میں تین سو گنا اضافہ کرکے رواں مالی سال کے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں دس سے پندرہ فیصد اضافے کا عندیہ دے کر ملازمین پر ڈرون حملہ کیا ہے ایپکا پاکستان تبدیلی سرکار کی ملازم کش پالیسی کو یکسر مسترد کرتی ھے انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے ملازمین کو یکساں پے پیکج  الاننسز اورمراعات دے کر  امتیازی سلوک کا خاتمہ کرتے ہوئے ملازمین میں پھیلی تشویش اور بے چینی کو ختم کیا جائے گروپ انشورنس اور بہبود فنڈ کی رقم ریٹائرمنٹ پر یکمشت دی جائے سیکٹریٹ ملازمین کی طرح دیگر تمام ملازمین کو بلا تفریق یوٹیلٹی الانس دیا جائے اور تمام ایڈھاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں ضم کر کے تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کیا جائے پنشنرز اور مزدور طبقے کو بھی حالیہ بجٹ میں خاطر خواہ ریلیف دیاجائے حکومت دوھرا معیار ختم کرے اور دو نہیں ایک پاکستان کے نعرے کو عملی جامہ پہناتے ھوئے تمام ملازمین کیلئے یکساں مراعات کا، اعلان کرے  اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیئے گئے تو ملک بھر کے دفتری نظام کا پہیہ مکمل طور ہر جام۔کرکے بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

عہدیدار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -